لوگوں کے عقائد و نظریات
کی حفاظت کرنے والی عاشقانِ رسول کی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت میٹنگ ہوئی جس میں
جامعۃالمدینہ گرلز پاکستان مشاورت کی ذمہ
دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
تلاوتِ قراٰن و نعتِ
رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم کے بعد صاحبزادیِ عطار سلمہاالغفارنے اسلامی بہنوں کی تربیت
و رہنمائی کرتے ہوئے فرمایا:کہ دینِ متین کی خدمت کرنا ہم پر اللہ
پاک کا کرم ہے، اللہ عزوجل کی خفیہ تدبیر سے ڈرتے ہوئے
عاجزی کے ساتھ دین کا کام کرتے رہنا چاہیئے۔
مزید صاحبزادیِ عطار سلمہاالغفار کا کہنا تھا کہ ہمیں درسِ
قراٰن میں مزید بہتری لانے کی کوشش کرنے
اور جامعۃالمدینہ گرلز کے متعلق نظام میں بہتری لانے نیز جامعۃالمدینہ میں مدرسۃالمدینہ بالغات لگانے کے بارے میں کوشش کرنی چاہیئے۔
اس موقع پر نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت و اراکینِ مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنیں موجود تھیں۔