دعوتِ اسلامی کے تحت   گزشتہ روز راولپنڈی ڈویژن کے جامعۃ المدینہ گرلز ڈھوک چوہدری میراں داد اسلامی بہنوں کے درمیان سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ” اسمائے مدینہ “ کے موضوع پرسنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بہنوں کی تربیت کی۔

معلومات کے مطابق نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے جامعۃ المدینہ گرلز کی ناظمہ و معلمات کا مدنی مشورہ کیا جس میں انہوں نے ” مسجد کا ادب ضروری ہے“ کے حوالے سے اسلامی بہنوں کے درمیان چند مدنی پھول بیان کئے ۔

دورانِ مشورہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے ذیلی حلقوں میں سنتوں بھرے اجتماعات کا آغاز کرنے پر کلام کیا جس پر شرکا اسلامی بہنوں نے مختلف کورسز کرنے اور اجتماع کا آغاز کرنے کے حوالے سے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔بعدازاں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ جامعۃالمدینہ گرلز کا وزٹ کیا۔

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت  کلب سوساں روڈ پنجاب فیصل آباد کے جامعۃالمدینہ گرلز اور گوجرانوالہ کے جامعۃالمدینہ گرلز فیضانِ عطار میں سیشنز منعقد کئے گئے جس میں طالبات سمیت اسٹاف کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ان سیشنز میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”تحریر کیسے کی جائے ؟ “ کے موضوع پر بیان کیا اور طالبات سمیت اسٹاف کی اسلامی بہنوں کو اپنی تحریر بہتر کرنے کی ترغیب دلائی۔

علاوہ ازیں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے تحریری مقابلے میں حصہ لینے کے حوالے سے طالبات و اسٹاف کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


لوگوں کے عقاید و نظریات کی حفاظت کرنےوالی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں جامعۃالمدینہ گرلز میں سنتوں بھرااجتماع منعقد کیا گیا جس میں طالبات سمیت اسٹاف کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

تلاوت و نعت کے بعد جامعۃالمدینہ گرلز کی طالبہ نے سنتوں بھرا بیان کیااور تمام شرکا اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

اجتماع کے اختتام پر نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نےجامعۃالمدینہ گرلز کی طالبات کی ذہن سازی کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔

پچھلے دنوں پنجاب کلب سوساں روڈ فیصل آباد میں قائم جامعۃالمدینہ گرلز اور گوجرانوالہ کے جامعۃالمدینہ گرلز  فیضانِ عطار میں تربیتی سیشنز ہوئےجن میں طالبات اور اسٹاف اسلامی بہنوں کی شرکت رہی۔

تفصیلات کے مطابق ان سیشنز میں مجلس بین الاقوامی امور کی رکن و مکتبۃالمدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ”تحریر کیسے کی جائے؟ اور کیوں کی جائے؟“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔

دورانِ بیان ذمہ دار اسلامی بہن نے طالبات اور اسٹاف کو تحریر کی ترغیب دلاتے ہوئے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے تحریری مقابلے میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر کئی طالبات اور اسٹاف نے اپنی اپنی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 10 مئی 2023ء بروز بدھ جامعۃالمدینہ  گرلز حبیبیہ دھوراجی میں تخصص فی الفقہ گرلزکے نئے درجے کے افتتاح کے موقع پر سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔

قراٰنِ کریم کی تلاوت اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم سے اس اجتماعِ پاک کا آغاز کیا گیا جبکہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

بعدازاں صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے اجتماع میں شریک تخصص کی طالبات سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں ہفتے میں 3دن2گھنٹے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


25 مارچ 2023ء بروز ہفتہ عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا  جس میں شعبہ جامعۃالمدینہ گرلز اورسیز کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نےبذریعہ انٹرنیٹ سالانہ ڈونیشن کی حالیہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور معلمات و ناظمات کے اہداف پر مشاورت کی۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے طالبات اور معلمات کو چندہ جمع کرنے کی شرعی و تنظیمی احتیاطیں کا ٹیسٹ دینے کے متعلق فالو اپ لیا نیز دعوتِ اسلامی کے جملہ اخراجات کے لئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔

پاکستان کے شہر راولپنڈی میں قائم دعوتِ اسلامی کے جامعۃالمدینہ گرلز رینچ روڈ میں ایک میٹ اپ ہوئی جس میں دورۂ حدیث شریف کی طالبات نے شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے طالبات کے درمیان سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت مختلف دینی ایکٹیویٹیز میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ 


پچھلے دنوں پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں قائم دعوتِ اسلامی کے جامعۃالمدینہ گرلز G 7 میں ایک کونسلنگ ہوئی جس میں دورۂ حدیث شریف کی طالبات نے شرکت کی۔

دورانِ کونسلنگ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے طالبات کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے 8 دینی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


لوگوں کے عقائد و نظریات کی حفاظت کرنے والی عاشقانِ رسول کی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت میٹنگ ہوئی جس میں جامعۃالمدینہ گرلز پاکستان مشاورت  کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم کے بعد صاحبزادیِ عطار سلمہاالغفارنے اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے فرمایا:کہ دینِ متین کی خدمت کرنا ہم پر اللہ پاک کا کرم ہے، اللہ عزوجل کی خفیہ تدبیر سے ڈرتے ہوئے عاجزی کے ساتھ دین کا کام کرتے رہنا چاہیئے۔

مزید صاحبزادیِ عطار سلمہاالغفار کا کہنا تھا کہ ہمیں درسِ قراٰن میں مزید بہتری لانے کی کوشش کرنے اور جامعۃالمدینہ گرلز کے متعلق نظام میں بہتری لانے نیز جامعۃالمدینہ میں مدرسۃالمدینہ بالغات لگانے کے بارے میں کوشش کرنی چاہیئے۔

اس موقع پر نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت و اراکینِ مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنیں موجود تھیں۔


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں تربیتی اجتماع منعقد ہوا جس میں جامعۃالمدینہ گرلز کراچی سطح کی تمام معلمات، ناظمات اور ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق اس اجتماعِ پاک میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”استاد کو کیسا ہونا چاہیئے؟“  کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور وہاں موجود اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

اس موقع پر صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازاجبکہ اختتامی دعا بھی کروائی۔بعدازاں اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں نے صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت سے ملاقات کی۔ 


شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں لاہور اور قصور ڈویژن مدرسات کی سالانہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں دونوں ڈویژنز کی تمام مدرسات ، تمام ایڈمن اسٹاف اور مجلس ذمہ دار اسلامی بہن سمیت صوبائی ذمہ داران نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق اس دوران ا راکینِ مجلس تعلیمی امور ، معاونِ نگران ِ مجلس اور دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں کے لئے چند سیشنز ہوئے جس میں مختلف اہم موضوعات(اسلام کی روشن تعلیمات،علم نور ہے وغیرہ) پر تربیت کرنے کے ساتھ ساتھ تدریسی معیار کو مضبوط اور پروفیشنل کرنے کے حوالے سے کلام کیا گیا۔

اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد علی عطاری اور مبلغِ دعوتِ اسلامی ابو منصور عطاری نے بھی اس سیشن میں اسلامی بہنوں کو اپنے قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا اور اصلاحی موضوعات پر اُن کی تربیت کی۔

بعدازاں سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کے درمیان  تحائف تقسیم کرنے کا سلسلہ رہا جبکہ نمایاں کارکردگی حاصل کرنے والی مدرسات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئےانہیں شیلڈز اور Appreciation letter بھی دیئے گئے۔ 

21 دسمبر 2022ء بروز بدھ ناظم آباد کراچی میں قائم دعوتِ اسلامی کے جامعۃالمدینہ گرلز فیضانِ انبیاء میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں طالبات سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے مختلف امو رپر حاضرین کی تربیت و رہنمائی کی نیز وہاں موجود طالبات کو اپنی صحت کا خیال رکھنے اور بھرپور انداز میں علمِ دین حاصل کرنے کا ذہن دیا۔

اجتماع کے اختتام پر صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے شرکائے اجتماع پر انفرادی کوشش کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔