دعوتِ اسلامی کے تحت 29 اکتوبر 2023ء   بروز اتوار بہاولپور ڈویژن میں شعبہ جامعۃ المدینہ گرلز کی فارغ ا لتحصیل طالبات (عالم کورس مکمل کرنے والی اسلامی بہنوں)کے لئے ردا پوشی کی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں شخصیات سمیت دیگر اسلامی بہنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کے آغاز میں تلاوتِ قراٰن کی گئی اور اسلامی بہن نے حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہ میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا جبکہ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

دورانِ تقریب وہ لمحہ بھی آیا جب امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہکی صاحبزادی نے درسِ نظامی (عالم کورس) مکمل کرنے والی طالبات کی رداپوشی کی (چادریں اوڑھائیں)اور اُن کے درمیان اسناد کی تقسیم کیں۔

بعد نماز ظہر امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہکی صاحبزادی نے شخصیات اسلامی بہنوں سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتایا جس پر شخصیات نےخدمات دین کے مختلف شعبہ جات کے لئے دعوتِ اسلامی کوڈونیشن دیئے نیز شخصیات نے دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کی نیتیں کیں۔