راولپنڈی شہر میں واقع دعوتِ اسلامی کےجامعۃ المدینہ گرلز فیضان عائشہ صدیقہ میں 15 نومبر 2023ء کو  ہفتہ وار اجتماع سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں طالبات، معلمات نے شرکت کی جبکہ خصوصی طور پر نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن کی بھی آمد ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق اجتماع کے اختتام پر جامعۃ المدینہ گرلز کے اسٹاف کا مدنی مشورہ ہوا جس میں جامعۃ المدینہ گرلز کی ناظمہ و معلمات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو اپنے ذیلی حلقوں میں ہونے والے 8 دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنےکی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔