18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پچھلے دنوں محمود آباد
میں واقع دعوتِ اسلامی کے جامعۃالمدینہ گرلز میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا
جس میں طالبات سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
دورانِ حلقہ صاحبزادیِ
عطار سلمھا الغفار اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن کی آمد ہوئی
نیز صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار نے ”تحمل مزاجی“ کے موضوع
پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے طالبات کی تربیت و رہنمائی کی اور انہیں مدنی پھولوں
سے نوازا۔
اس موقع پر صاحبزادیِ عطار
سلمھا الغفار نے حلقے میں موجود طالبات سے
ملاقات کی جبکہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کی۔
بعدازاں صاحبزادیِ عطار سلمھا
الغفار اور
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے
جامعۃالمدینہ گرلز کا وزٹ کیا۔