اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی تقریبا 75سے زائد شعبہ جات میں دینی کام کررہی
ہے، ان شعبہ جات میں سے ایک شعبہ ’’جا معۃ المد ینہ گرلز ‘‘بھی ہے۔اس شعبہ کے تحت جن
علاقوں میں جا معۃ المد ینہ گرلز کی حاجت ہوتی ہے وہاں جا معۃ المد ینہ گزلز قائم کیا جاتا ہے نیز ان کی آبادکاری یعنی وہاں اساتذہ ،نظامت و خادمات کی تقرری اور ان کے مشاہروں کی ترکیب بھی اسی شعبہ کے تحت ہوتی ہے۔ یہ شعبہ دراصل امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کی علم و علما سے الفت ومحبت کا نتیجہ ہے، آپ کا یہ درد ہے کہ
ہر گھر میں ایک عالم دین ہو ، اسی جذبہ کے تحت روا ں سال 2021ء میں شعبہ ’’جا معۃ المد ینہ گرلز ‘‘کےتحت پاکستان فیصل آباد ریجن میں : 5 ، لاہور
ریجن میں: 3 ، ملتان ریجن میں :1 اسلام آباد ریجن میں: 2، حیدر آباد ریجن میں: 2،کراچی
ریجن میں:2 جامعات
المدینہ گرلز کا آغاز کیا گیا۔