دعوتِ اسلامی کے شعبہ  جامعۃالمدینہ گرلز کے تحت گزشتہ دنوں جامعۃالمدینہ گرلز فیض مدینہ نیو کراچی میں تربیتی سیشن کاانعقادہواجس میں کراچی ریجن نگران اسلامی بہن نے دورۃ الحدیث شریف کی طالبات کے درمیان’’ کامیابی کیسے حاصل ہو ‘‘کے موضوع پر بیان کیا ۔

دورانِ بیان طالبات کو دینی کام کرنے کا ذہن دیا اور آخر میں دینی کاموں کی ذمہ دارایاں لینے کے اہداف بھی دئیے، اس کے بعد ریجن نگران اسلامی بہن نے جامعۃالمدینہ گرلز کی ناظمہ اسلامی بہن سے دینی کاموں اور ہم نصابی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور اسے سوفیصد تک لانے کا ذہن دیا۔