دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ گرلز کےتحت گزشتہ دنوں کراچی ریجن ویسٹ زون میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں ویسٹ زون کی ناظمات اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے ناظمات اسلامی بہنوں کواہداف بناکر کام کرنےکےحوالے سےتربیت کی اور رمضان ڈونیشن جمع کرنے کے حوالے سے ناظمات کو نکات بتائے نیز شوال المکرم میں نیو درجات کے آغاز سے متعلق مدنی پھول بیان کئےجس پر ناظمات نےاپنی نیتوں کااظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کےشعبہ جامعۃ المدینہ گرلز کے تحت گزشتہ دنوں بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورےکاانعقاد ہوا جس میں جامعۃ المدینہ گرلز ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو ریجن میں جامعۃ المدینہ کھولنے سے متعلق نکات بتائے اور اور سیز جامعۃ المدینہ شروع کرنے کےحوالے سے بھی مدنی پھول دیئےنیز جامعۃ المدینہ گرلز کے تحت ہونے والے کورسز سے متعلق معلومات فراہم کیں اور بیرون ملک جامعۃ المدینہ ذمہ داراسلامی بہنوں کئےمدنی مشورہ لینے کےحوالے سے اہداف دیئے۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں جامعۃ المدینہ گرلز فیصل آباد ریجن پاکپتن میں مدنی مشورےکاانعقاد ہوا جس میں پاکپتن زون کابینہ ڈویژن ذمہ داراسلامی بہنوں کے ساتھ ساتھ دیگر ذمہ داراسلامی بہنوں ، جامعۃ المدینہ کی طالبات اور معلمات نے شرکت کی ۔

جامعۃ المدینہ رکن شوری نے پردے میں موجود اسلامی بہنوں کے درمیان سنتوں بھرا بیان کیااور سالانہ ڈونیشن جمع کرنےکاذہن دیتے ہوئے اسلامی بہنوں کو دینی کاموں کے اہداف دیئےاور اسلامی بہنوں کودعوت ِاسلامی کےدینی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئےدینی کاموں میں حصہ لینے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کےشعبہ جامعۃالمدینہ گرلز کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ایسٹ میں شعبہ جامعات المدینہ گرلز کی ناظمات کا زون سطح پر جامعۃالمدینہ عثمانیہ ماڈل ملیر میں مدنی مشورےکاانعقاد ہواجس میں ناظمات اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

جامعۃالمدینہ گرلز زون سطح اسلامی بہن نے ناظمات اسلامی بہنوں کو تعلیمی سال کے اختتام اور تعلیمی سال کے آغاز کے نکات بیان کئےاور رمضان عطیات کی سابقہ کارکردگی کو پیش نظر رکھتے ہوئے اب تک کی کارکردگی سے تقابل کرتے ہوئے اہداف دیئے نیزاخلاقی تربیت کے حوالےسے مدنی پھول فراہم کئےجس پراسلامی بہنوں نےاپنی نیتوں کااظہارکیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ جامعۃ المدینہ گرلزکےتحت گزشتہ دنوں  پنڈی اسلام آباد زون میں تربیتی سیشن کاانعقاد ہوا جس میں پاکستان نگران اور زون نگران پنڈی اسلام آباد زون کے تمام جامعۃ المدینہ گرلز کی ریجن سطح ذمہ دار، تعلیمی امور ذمہ دار اور ناظمہ اعلیٰ کے ساتھ ناظمات، معلمات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

صاحبزادی عطار سلمھا الغفار نے اسلامی بہنوں کی اخلاقیات پر تربیت کیں اور اپنے علاقوں میں دینی کام کرنے کا ذہن دیا اور رمضان ڈونیشن کے اہداف دیئے ۔اسلامی بہنوں نے نیتیں بھی پیش کی نیز 12 ماہ نمایاں کارکردگی پیش کرنے والی اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تحائف بھی دیئے۔


اسلامی بہنوں کےشعبہ جامعۃ المدینہ گرلز کےتحت اسلامی بہنوں کے لئےفیضان شریعت کورس لیول 1کے داخلوں کا آغاز ہوگیا ہے”فیضانِ شریعت کورس“ جامعۃ المدینہ گرلز کے تحت ہونے والا فرض علوم، مسائل شرعیہ اور روزمرہ کے ضروری مسائل ومعاملات کی معلومات پر مشتمل کورس ہے ،کورس کا دورانیہ 3 گھنٹے اورکورس کی مدت 5 ماہ ہے ۔

کورس کی خُصُوصِیَات

1)قرآن مجید دُرست مَخَارِج کے ساتھ پڑھنا سکھایا جائےگا۔

2) قرآن پاک کی مُنتَخَب سورتوں کا تَرجمہ و تفسیر سکھایا جائےگا ۔

3)دُرُست عَقائِد اہلِسنّت جن کا سیکھنا ہر مسلمان کے لئے ضروری ہے اُن کی مَعلُومات دی جائےگی ۔

4) پیارے آقا مدینے والے مصطفے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی اَحادِیثِ مُبارَکہ سُننے، سیکھنےاور یاد کرنے کا سلسلہ ہوگا۔

5) اَرکانِ اِسْلام : نماز، روزہ، زکوۃ، حج و دیگر ضروریاتِ دین کے بارے میں مَعلُومات دی جائےگی ۔

6) نماز کا عَمَلی طریقہ، اَذْکارِ نماز اور دیگر دُعائیں بھی سکھائی جائےگی ۔

7) اسلامی بہنوں کی اَخلاقی تَرْبِیت بھی کی جائےگی۔

8) مُہلكات ومُنْجِيَات (ہَلاکَت میں ڈالنے والے اُمُور اور نجات دلانے والے اَعمَال) کی مَعْلُومات فراہم کی جائےگی۔

9) سرکار ِمدینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم اور اُمَّهَاتُ الْمُؤْمِنِيْن کی سیرت مُبارَکہ کی مَعْلُومات فراہم کی جائےگی ۔

ایڈمیشن لنے کی خواہش مند اسلامی بہنیں اپنے قریبی جامعۃ المدینہ گرلز َمیں رابطہ فرمائیں ۔رابطے کے اوقات کار ہر جمعرات صبح 9تا1 ہے نیز اس میل آئی ڈی Islamibahan.jamia@dawateislami.net کے ذریعے بھی معلومات حاصل کی جاسکتی ہے۔ 10شوال بروز ہفتہ سے فیضانِ شریعت کورس کے درجوں کا آغاز ہو گا۔

اسلامی بہنوں کےشعبہ جامعۃ المدینہ گرلز کےتحت گزشتہ دنوں بلدیہ کے جامعۃ المدینہ میں تربیتی اجتماع کاانعقاد ہوا جس میں پاک شب و روز ذمہ دار اسلامی بہن نے جامعۃ المدینہ کی طالبات کو درسی کتب کے علاوہ المدینۃ العلمیہ کی کتب و رسائل مطالعے کا ذہن دیا اور ماہنامہ فیضان مدینہ کے تحریری مضامین میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر طالبات نے اپنے شوق کا اظہار کرتےہوئے ماہنامہ فیضان مدینہ کے تحریری مضامین میں حصہ لینے کی نیتیں پیش کیں۔ 


اسلام آباد جامعۃ المدینہ فیض رضا ڈسکہ میں تربیتی سیشن کاانعقاد 

Sat, 20 Mar , 2021
3 years ago

اسلامی بہنوں کےشعبہ جامعۃ المدینہ گرلز کےتحت گزشتہ دنوں اسلام آباد جامعۃ المدینہ فیضِ رضا ڈسکہ میں تربیتی سیشن کاانعقاد ہوا جس میں جامعۃ المدینہ فیض ِرضا ڈسکہ کی دورۃالحدیث کی 11 طالبات نےشرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے طالبات کودعوت ِاسلامی کے شعبہ جات کاتعارف پیش کرتےہوئے فارغ التحصیل ہونے کے بعد ادارتی شعبہ جات میں خدمات سرانجام دینے اور دینی کاموں کی ذمہ داری لینے کا ذہن دیا۔جس پر تین طالبات نے دارالمدینہ سیالکوٹ کیمپس کے لئے اور باقی نے فیضان آن لائن اکیڈمی میں تدریسی خدمات سرانجام دینے کی نیتوں کااظہارکیانیزطالبات نے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت علاقہ سطح پر کورسز کروانے کی نیت پیش کی۔


اسلامی بہنوں کےشعبہ جامعۃ المدینہ گرلز کےتحت گزشتہ دنوں گلشنِ عطار جامعۃ المدینہ اسلام آباد میں تربیتی اجتماع کاانعقاد ہواجس میں جامعۃ المدینہ کےعملہ اور زون مشاورت و کابینہ نگران اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

صاحبزادئی عطار سلمھاالغفار نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو مدنی کام بڑھانے کا ذہن دیا نیز ماہنامہ فیضان ِمدینہ کی بکنگ اور روحانی علاج کے بستے بڑھانےکےحوالےسے نکات دیئےجس پر اسلامی بہنوں نے اپنے شعبے کو مضبوط بنانےاور بستے بڑھانے کی اچھی نیتوں کااظہار کیا آخر میں صاحبزادئی عطار سلمھاالغفار نے زون مشاورت و کابینہ نگران اسلامی بہنوں کو تحائف پیش کئے۔ 


اسلامی بہنوں کے شعبہ جامعۃالمدینہ گرلز کے تحت گزشتہ دنوں گوجرانوالہ کابینہ کے جامعۃالمدینہ مغل چوک میں دورۃالحدیث کی طالبات کےدرمیان تربیتی سیشن کاانعقادہوا جس میں گوجرانوالہ کابینہ نگران اسلامی بہن نے طالبات کےدرمیان دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبوں کا تعارف پیش کر کے طالبات کواپنی دینی خدمات پیش کرنے کی ترغیب دلائی اور ہفتہ وار اجتماع پاک میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ جامعۃالمدینہ گرلز کے تحت گزشتہ دنوں جامعۃالمدینہ پنیالہ دورة الحدیث کی طالبات کےدرمیان تربیتی سیشن کا انعقاد ہواجس میں ڈیرہ اسماعیل خان زون نگران اسلامی بہن نے دورة الحدیث کی طالبات کو دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبوں کا تعارف پیش کر کے طالبات کواپنی دینی خدمات پیش کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

نیز پنیالہ ڈویژن کی ذمہ داراسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈونیشن جمع کرنے ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کرنے مدنی مشوروں میں پابندی سے شرکت کرنے نیز دینی کاموں کو بڑھانے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ جامعۃالمدینہ  گرلز کے تحت گزشتہ دنوں جامعۃالمدینہ جوہر ٹاون میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں زون مشاورت کابینہ نگران اور کابینہ مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کےحوالے سے مدنی پھول فراہم کئے نیز ڈونیشن اور شخصیات اجتماع کے بارے میں نکات بتائے جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتوں کااظہارکیا ۔