اسلامی بہنوں کےشعبہ جامعۃ المدینہ گرلز کےتحت اسلامی بہنوں کے لئےفیضان شریعت کورس لیول 1کے داخلوں کا آغاز ہوگیا ہے”فیضانِ شریعت کورس“ جامعۃ المدینہ گرلز کے تحت ہونے والا فرض علوم، مسائل شرعیہ اور روزمرہ کے ضروری مسائل ومعاملات کی معلومات پر مشتمل کورس ہے ،کورس کا دورانیہ 3 گھنٹے اورکورس کی مدت 5 ماہ ہے ۔

کورس کی خُصُوصِیَات

1)قرآن مجید دُرست مَخَارِج کے ساتھ پڑھنا سکھایا جائےگا۔

2) قرآن پاک کی مُنتَخَب سورتوں کا تَرجمہ و تفسیر سکھایا جائےگا ۔

3)دُرُست عَقائِد اہلِسنّت جن کا سیکھنا ہر مسلمان کے لئے ضروری ہے اُن کی مَعلُومات دی جائےگی ۔

4) پیارے آقا مدینے والے مصطفے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی اَحادِیثِ مُبارَکہ سُننے، سیکھنےاور یاد کرنے کا سلسلہ ہوگا۔

5) اَرکانِ اِسْلام : نماز، روزہ، زکوۃ، حج و دیگر ضروریاتِ دین کے بارے میں مَعلُومات دی جائےگی ۔

6) نماز کا عَمَلی طریقہ، اَذْکارِ نماز اور دیگر دُعائیں بھی سکھائی جائےگی ۔

7) اسلامی بہنوں کی اَخلاقی تَرْبِیت بھی کی جائےگی۔

8) مُہلكات ومُنْجِيَات (ہَلاکَت میں ڈالنے والے اُمُور اور نجات دلانے والے اَعمَال) کی مَعْلُومات فراہم کی جائےگی۔

9) سرکار ِمدینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم اور اُمَّهَاتُ الْمُؤْمِنِيْن کی سیرت مُبارَکہ کی مَعْلُومات فراہم کی جائےگی ۔

ایڈمیشن لنے کی خواہش مند اسلامی بہنیں اپنے قریبی جامعۃ المدینہ گرلز َمیں رابطہ فرمائیں ۔رابطے کے اوقات کار ہر جمعرات صبح 9تا1 ہے نیز اس میل آئی ڈی Islamibahan.jamia@dawateislami.net کے ذریعے بھی معلومات حاصل کی جاسکتی ہے۔ 10شوال بروز ہفتہ سے فیضانِ شریعت کورس کے درجوں کا آغاز ہو گا۔