شیخ طریقت امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ کی دینی تحریک کا آغاز فرمایاچنانچہ اپریل 2021ء کی پہلی پیر شریف کو شعبہ جامعۃ المدینہ کی اسلامی بہنوں نے یوم قفل مدینہ منایا جس میں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ!4ہزار150اسلامی بہنوں نے رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کیا اور4ہزار265اسلامی بہنوں نے کم و بیش 25 گھنٹے کا قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی جبکہ1ہزار767اسلامی بہنوں نے ایام قفل مدینہ منانے کی سعادت حاصل کی۔