19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ
اسلامی کےشعبہ کفن دفن للبنات کے تحت گزشتہ دنوں صدر کابینہ کراچی کےمختلف جامعۃالمدینہ گرلز فیضان عالم شاہ بخاری ، بہار
مکہ ، برکات رضا اورآگرہ تاج کے جامعۃالمدینہ گرلز فیضِ عطار میں 3 دن پر مشتمل کورس بنام’’ کفن دفن تربیتی اجتماعات‘‘کاانعقادہوا جن میں تقریباً 316
طالبات و معلمات سمیت مدرسۃ المدینہ (اسلامی بہنوں کےلئے) نے شرکت کی ۔
مبلغات دعوت اسلامی نے غسل دینےا ور کفن
کاٹنے و پہنانے کا طریقہ بتایا نیز پانی کےاسراف سےبچنےکاذہن دیتےہوئےدینی کاموں میں حصہ لینےکی ترغیب دلائی اور ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کی جبکہ طالبات و معلمات کو ٹیسٹ دینے کے حوالےسےذہن سازی کی جس پر انہوں نےاپنے
نام دئیے اور ہر 6 ماہ بعد ایسی تربیت رکھنے کا مشورہ دیا۔