اسلامی بہنوں کی مجلس جامعۃالمدینہ للبنات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں   ریجن نگران اسلامی بہن نے سرجانی ٹاؤن کے جامعۃالمدینہ وزٹ کیا اور طالبات کے درمیان ’’غوث پاک کا علم دین‘‘ سیکھنے و سکھانے کا جذبہ بیان کیا۔

دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں حصہ لیکر علم دین کے فروغ کا ذہن دیا۔ ناظمہ و معلمات کے درمیان مدنی مشورےمیں انہیں بھی مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر 2 معلمات نے ذمہ داری لینے کی نیت بھی کی۔


اسلامی  بہنوں کی مجلس جامعۃ المدینہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں جامعۃ المدینہ لنگر پور جہلم میں شب و روز ذمہ دار مجلس بیرون ملک کی رکن کا بیان ہوا جس میں تمام فارغ التحصیل طالبات نے شرکت کی۔

بیان میں شرکا کو تحریر کرنے کے بارے میں نکات دئیے نیز ماہنامہ فیضان مدینہ کے تحریری مقابلے میں حصہ لینے پڑھنے اور بکنگ کروانے کی ترغیب دلائی جس پر طالبات اور اسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ  جامعات المدینہ للبنات کے زیرِ اہتمام ہونے والا فیضانِ شریعت کورس لیول 1 کا سلسلہ جاری ہے جس کی مدت 5 ماہ ہے اوردورانیہ 3گھنٹے پیں۔

اوقات کار صبح 9:00تا12:00

اس کورس میں داخلے کی خواہش مند اسلامی بہنیں اپنے قریبی جامعۃ المدینہ سے رابطہ فرمائیں یا اس میل آئی ڈی پر رابطہ فرمائیں۔

Islamibahan.jamia@dawateislami.net


دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام پچھلے دنوں ڈیرہ اسماعیل خان میں  زون نگران اسلامی بہن نے جامعۃ المدینہ للبنات کے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے جامعۃ المدینہ للبنات کی طالبات میں سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے انہیں اسلامی بہنوں کے آٹھ مدنی کاموں کی ترغیب دلائی جس پر کئی طالبات نے تنظیمی ذمہ داری لینے کی نیتیں کیں۔

شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ و ایام قفل مدینہ کی مدنی تحریک کا آغاز فرمایا ۔

اسی سلسلے میں اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام ماہِ نومبر 2020ءکی پہلی پیر شریف کو ادارتی شعبہ جامعات المدینہ للبنات میں یوم قفل مدینہ و ایام قفل مدینہ منایا گیاجس میں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ!2ہزار692اسلامی بہنوں نے رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کیا اور2ہزار275 اسلامی بہنوں نے یوم قفل مدینہ منایا جبکہ1ہزار248اسلامی بہنوں نے ایامِ قفل مدینہ منانے کی سعادت حاصل کی۔


دعوت اسلامی کے تحت 28 اکتوبر 2020 کو کراچی ریجن کے تمام جامعات المدینہ للبنات میں جشن ولادت مصطفٰی ﷺ کے موقع پر جوش و خروش کے ساتھ اجتماع میلاد سجایاگیا۔ جامعۃ المدینہ کو برقی قمقموں و مدنی پرچم سے سجایا گیا۔

اس اجتماع میں طالبات نے مختلف سیگمنٹ مثلا مقابلہ حسن بیان، ذہنی آزمائش و قصیدہ بردہ شریف میں حصہ لیا۔ اجتماع میں بعض جگہ پر جامعۃ المدینہ کی ذمہ داران نے بھی شرکت کی اور عشق رسول ﷺ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ اللہ کے آخری نبی محمد عربیﷺ کے جشن ولادت کے سلسلہ میں کلام بھی پڑھے گئے۔ٹیلیتھون کا ذہن دیا۔ طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے مقابلہ لینے والیوں کو تحائف بھی دیئے گئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعات المدینہ للبنات کے زیرِ اہتمام ملتان ریجن کے تمام جامعات المدینہ للبنات میں اجتماعِ میلاد نہایت جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا ۔

ان اجتماعات میں طالبات نے مختلف سلسلوں( مقابلہ حسن بیان ،مقابلہ ذہنی آزمائش وغیرہ ) میں حصہ لیا، حصہ لینے والی طالبات کی حوصلہ افزائی کے لئے انہیں تحائف بھی دیئے گئے۔

ان اجتماعات میں جامعۃ المدینہ للبنات کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے ”عشق رسول ﷺ“کے موضوع پر بیانات کئے جبکہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے آخری نبی محمد عربی ﷺکے جشن ولادت کے نعتیہ کلام بھی پڑھے گئے ۔اس خوشی کے موقع پر جامعات المدینہ للبنات کو برقی قمقموں و مدنی پرچموں سے سجایا بھی گیا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعات المدینہ للبنات کے زیرِ اہتمام شیراکوٹ میں قائم جامعۃ المدینہ للبنات  میں محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیاجس میں کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

محفل نعت میں حسن بیان اور ذہنی آزمائش کا مقابلہ ہوا جس میں نمایاں کارکردگی والی اسلامی بہنوں اور حصہ لینے والی اسلامی بہنوں کو تحائف تقسیم کئے گئے نیز عوام اسلامی بہنوں سے بھی سوالات کرکے تحائف تقسیم کئے گئے۔

ناظمہ جامعۃ المدینہ نے سنتوں بھرا بیان کیا اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو 15 نومبر2020ء کو ہونے والے ٹیلی تھون میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام پچھلے دنوں فیصل آباد ریجن کی فیصل آباد زون نگران اسلامی بہن نے جامعۃ المدینہ کی ناظمات کے ساتھ مدنی مشورہ  کیا۔

زون نگران اسلامی بہن نے ناظمات سے ٹیلی تھون کے حوالے سے کلام کیا اور نکات بھی فراہم کئے۔سوسائٹی میں مدنی کام شروع کروانے کے لئے فارغ التحصیل طالبات کا ڈیٹا بھی حاصل کیا۔ مزید جامعۃ المدینہ کی طالبات کو درس و بیان کے مدنی حلقے لگوانے کا ذہن دیا نیز اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔

10 اکتوبر 2020ء بروز ہفتہ نواب شاہ زون میں فارغ التحصیل طالبات کے لئے ردا پوشی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار اورنواب شاہ زون،کابینہ نگران اور زون جامعۃ المدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے بھی شرکت کی۔

جن طالبات کی نمایاں کارکردگی رہی انہیں تحائف پیش کئے گئے۔ آخر میں صاحبزادی عطار سلمھا الغفار نے اپنے ہاتھوں سے طالبات کی ردا پوشی کی اور ذمہ دار اسلامی بہنوں کو مدنی کاموں کے حوالےسے اہداف دئیے۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام  10 اکتوبر 2020ء کو فیصل آباد ریجن نگران اسلامی بہن نے جامعۃ المدینہ للبنات کی ریجن سطح ذمہ دار اور ناظمات اولی کے ساتھ مدنی مشورہ کیا۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے بالخصوص جامعۃ المدینہ للبنات کو خود کفیل بنانے کے لیے نکات فراہم کیے۔ جامعۃ المدینہ للبنات کی آمدن کا جائزہ لیتے ہوئے آمدن بڑھانے کے حوالے سے کلام کیا اور ناظمات کو اہداف بھی دئیے نیز فارغ التحصیل اسلامی بہنوں بالخصوص طالبات کو مختلف تنظیمی ذمہ داری لینے کا ذہن دیا اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔

اسلامی بہنوں کی مجلس 8 اکتوبر 2020ء کو  صاحبزادی ٔعطار سلمھا الغفار اسلامی بہن نے سکھر میں ہونے والے ردا پوشی اجتماع میں شرکت فرمائی جس میں سکھر اور لاڑکانہ زون کی 23 فارغ التحصیل طالبات اور انکی سرپرست اسلامی بہنوں نے شرکت فرمائی۔

اس تقریب میں سکھر زون و کابینہ نگران سمیت رکن ریجن و زون جامعۃ المدینہ للبنات ذمہ داران کی شرکت رہی جن طالبات کی مدنی کاموں کے حوالے سے نمایاں کارکردگی رہی انھیں تحائف بھی پیش کیے گئے۔

صاحبزادیٔ عطار سلمھا الغفار ب اسلامی بہن نے اس تقریب کے شرکاء کو علم دین حاصل کرنے اور اپنی تعلیم مکمل کرنے کا ذہن دیا۔ مزید کئی سرپرست اسلامی بہن نے ہاتھوں ہاتھ ڈونیشن بھی جمع کروائے۔