دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃا لمدینہ للبنات کے زیرِ اہتمام07 اکتوبر
2020ء بروز بدھ کو حیدرآباد زون کی درس
نظامی اور فیضان شریعت کی معلمات کا مدنی
مشورہ ہوا جس میں پاکستان جامعۃ المدینہ للبنات ذمہ دار اسلامی بہن نے بیان کیا
اور مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی مذاکرہ دیکھنے اور گھر میں درس پابندی سے دینے کا ذہن دیا ۔ مدنی
مشورے میں صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار نے بھی
شرکت کی اور مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی تربیت کی۔
پاکستان
نگران اسلامی بہن کی جامعۃ المدینہ
للبنات فیضان عطار راولپنڈی کے رداِ پوشی
اجتماع میں شرکت
دعوت اسلامی
کے تحت 5اکتوبر 2020ء کو پاکستان نگران اسلامی بہن نے جامعۃ المدینہ
للبنات فیضان ِ عطار راولپنڈی کی رداِ پوشی اجتماع میں شرکت کی جس میں
پاکستان نگران نے جامعۃ المدینہ للبنات کی
فارغ التحصیل طالبات کی راداِ پوشی کی ۔
فیصل آباد ریجن
کے تمام جامعات المدینہ للبنات میں فارغ التحصیل طالبات کی ردا پوشی تقریب کا
انعقاد
دعوت اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ للبنات کے زیراہتمام
4 اکتوبر 2020ء کو فیصل آباد ریجن کے تمام جامعات المدینہ للبنات میں فارغ التحصیل
طالبات کی ردا پوشی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں فیصل آباد ریجن ، شعبہ تعلیم
پاک سطح اور دارالسنہ ریجن سطح ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
شعبہ تعلیم پاک سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے فارغ
التحصیل اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا
ذہن دیا اور تنظیمی ذمہ داریاں لینے کی ترغیب دلائی۔ اس موقع پر فارغ التحصیل
طالبات کی طرف سے اچھی نیتوں کا اظہار ہوا۔آخر میں فارغ التحصیل اسلامی بہنوں کی ردا(چادر) پوشی ہوئی۔
مجلس جامعۃ
المدینہ للبنات (اسلامی بہنوں) میں عرسِ اعلیٰ حضرت اور عرسِ اُمِّ عطار کا انعقاد
بنت عطار
اور نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن کی اجتماع ردا پوشی میں شرکت
دعوت اسلامی
کے تحت 30 ستمبر، 1اکتوبر، 2 اکتوبر 2020 بنت عطار سلمھا
الغفار نے تین مقامات پر اورنگی
ٹاؤن 10 نمبر، کورنگی ڈیڑھ نمبر، دھوراجی کالونی میں جامعۃ المدینہ کی فارغ التحصیل
طالبات (پانچ سال مکمل کرنے والی) کی ردا پوشی(چادر پہنانا) اجتماع میں بنت عطار
اور نگران عالمی مجلس نے شرکت کی۔
جس میں تقریبًا 510 طالبات جنہوں نے درس نظامی
اور فیضان شریعت کے پانچوں درجے مکمل کئے انہیں اپنے ہاتھ مبارک سے چادر پہنائی گئی اور
مدنی کاموں میں حصہ لینے کی نیتیں بھی کروائی۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ للبنات کے زیرِ اہتمام یکم اکتوبر،02 اکتوبر اور 03 اکتوبر
2020ء کو کراچی ریجن میں تین مقامات اورنگی ٹاؤن 10 نمبر، کورنگی ڈیڑھ نمبر اوردھوراجی( مدنی ) کالونی میں جامعۃ المدینہ کی فارغ التحصیل طالبات کے
ردا پوشی اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن
میں 510 طالبات جنہوں نے درس نظامی اور فیضان شریعت کے پانچوں درجے مکمل کئے انہیں
صاحبزادی عطار سلمھا الغفار نے اپنے دست مبارک سے ردائے فضیلت پہنائی اور
مدنی کاموں میں حصہ لینے کی نیت بھی کروائی ۔
اس بابرکت اجتماع میں عالمی مجلس مشاورت نگران
اسلامی بہن ،اراکین عالمی مجلس مشاورت، اراکین شوری کے گھر والوں اوراراکین پاک
مشاورت جامعۃ المدینہ کراچی ریجن نگران زون نگران و دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔
جامعۃ المدینہ للبنات کے زیر اہتمام ملک و بیرون ملک کی اہم سطح ذمہ داراسلامی بہنوں
کااجلاس
دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ للبنات کے
زیر اہتمام پچھلے دنوں جامعۃ المدینہ کی
عالمی سطح کی ذمہ دار اوراس شعبے کی پاکستان و ریجن سطح و بیرونِ ملک کی شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت
نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے
ان کی تربیت کی اور سالانہ ڈونیشن کی
بھرپور ترغیب دلائی جس میں یہ ذہن دیا کہ
جہاں رابطے کی کمزوریاں ہیں وہاں کوشش کرکے رابطے کو مضبوط کیا جائے اور دعوت ِاسلامی کی تفصیلات بتاکر اسلامی بہنوں کوصدقہ دینے کا ذہن دیا جائےتاکہ ڈونیشن کے ذریعے دنیا بھر میں دین کا کام بڑھتارہے۔
شعبہ جامعات المدینہ للبنات کے زیر اہتمام فیصل آباد میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ کال اجلاس
دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعات المدینہ للبنات کے
زیر اہتمام یکم مئی2020ءبروز جمعہ فیصل
آباد میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ کال اجلاس ہوا جس میں جامعات المدینہ کی
اراکین کابینہ اور رکن ریجن اسلامی بہن نے
شرکت کی۔ فیصل آباد ریجن نگران اسلامی بہن
نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی
اور جامعات المدینہ کی ناظمات،معلمات اور طالبات کے ساتھ ٹیلیفونک رابطے رکھنے اور
ان کو مدنی کاموں کے اہداف دینے بالخصوص ڈونیشنز کو بڑھانے کے حوالے سے کلام کیا نیز شخصیات کے ساتھ ٹیلیفونک روابط کو مربوط
رکھنے کی ترغیب دلائی۔
لاہور فاروق آباد کابینہ میں قائم جامعۃ المدینہ للبنات میں ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماع کا انعقاد
دعوت اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ للبنات کے زیر ِ
اہتمام 11 مارچ 2020ء بروز بدھ کو
لاہور فاروق آباد کابینہ میں قائم جامعۃ المدینہ للبنات میں ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مدنی عملے اور طالبات نے شرکت کی۔ کابینہ نگران
اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی
کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کا ذہن دیتے
ہوئے رمضان ڈونیشن جمع کرنے کی پھرپور ترغیب
دلائی۔
12مارچ 2020ءبروزجمعرات کو دعوتِ اسلامی کی مجلس جامعۃ المدینہ للبنات
کے زیر ِ اہتمام ماہانہ تربیتی اجلاس ہوا جس میں شعبہ جامعات المدینہ للبنات کی پاک سطح کی اراکین
مشاورت اور ریجن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔ جامعات المدینہ للبنات کی رکن عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے اجلاس میں
شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور تعلیمی و انتظامی امور کے متعلق اہم امور پر
تبادلۂ خیال کیا۔
دعوتِ اسلامی کی مجلس جامعۃ المدینہ للبنات کے زیر ِ اہتمام13
مارچ 2020ء کو اسلام آباد ریجن کی اراکین کابینہ و زون ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعۂ اسکائپ
اجلاس ہوا جس میں جامعات المدینہ للبنات
پاک سطح کی نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور انفرادی کارکردگی،عملی شیڈول، جامعۃالمدینہ
کے جائزوں ، خود کفالت ،گھریلوں صدقہ بکس ،مدنی عطیات اور ماہانہ کارکردگی پر کلام کیا۔
ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد
فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔
مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کی
بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔
پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ” اسم اعظم کسے کہتے ہیں “
پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔
اسی سلسلے می جامعات المدینہ للبنات ملک و بیرون
ملک کی تقریباً 153888(ایک لاکھ ترپن ہزار آٹھ سو اٹھاسی ) اسلامی بہنوں نے رسالہ
” اسم اعظم کسے کہتے ہیں “ پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔