دعوت اسلامی کے تحت 30 ستمبر، 1اکتوبر، 2 اکتوبر 2020 بنت عطار سلمھا الغفار نے تین مقامات پر اورنگی ٹاؤن 10 نمبر، کورنگی ڈیڑھ نمبر، دھوراجی کالونی میں جامعۃ المدینہ کی فارغ التحصیل طالبات (پانچ سال مکمل کرنے والی) کی ردا پوشی(چادر پہنانا) اجتماع میں بنت عطار اور نگران عالمی مجلس نے شرکت کی۔

جس میں تقریبًا 510 طالبات جنہوں نے درس نظامی اور فیضان شریعت کے پانچوں درجے مکمل کئے انہیں اپنے ہاتھ مبارک سے چادر پہنائی گئی اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی نیتیں بھی کروائی۔

اس بابرکت اجتماع میں نگران عالمی مشاورت، اراکین عالمی مجلس مشاورت، اراکین پاک مشاورت جامعۃ المدینہ کراچی ریجن نگران، زون نگران اور دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی اور بہت اچھے تاثرات بھی دیئے ۔