دعوت اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ للبنات کے زیراہتمام 4 اکتوبر 2020ء کو فیصل آباد ریجن کے تمام جامعات المدینہ للبنات میں فارغ التحصیل طالبات کی ردا پوشی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں فیصل آباد ریجن ، شعبہ تعلیم پاک سطح اور دارالسنہ ریجن سطح ذمہ دار  اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

شعبہ تعلیم پاک سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے فارغ التحصیل اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا اور تنظیمی ذمہ داریاں لینے کی ترغیب دلائی۔ اس موقع پر فارغ التحصیل طالبات کی طرف سے اچھی نیتوں کا اظہار ہوا۔آخر میں فارغ التحصیل اسلامی بہنوں کی ردا(چادر) پوشی ہوئی۔