ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ” جہنم کی غذا “ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں مجلس جامعات المدینہ للبنات ملک و بیرون ملک کی کم و بیش 1 لاکھ87 ہزار539 اسلامی بہنوں نے رسالہ ” جہنم کی غذا“ پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔