دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 18 فروری 2020ء بروز منگل نگران
شوریٰ مولانا عمران عطاری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے بذریعۂ
مدنی چینل جامعات المدینہ کے طلبۂ کرام و طالبات کے درمیان سنتوں بھرا بیان کیا۔ یہ
بیان پاکستان، ہند، موزمبیق، ماریشس کی جامعات المدینہ للبنات میں بھی سنا گیا۔ دورانِ بیان امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کا صوتی پیغام بھی چلایا گیا جس میں امیر اہلِ سنت
دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جامعات المدینہ للبنات کی طالبات کو مدنی کاموں کی دھومیں مچانے کی ترغیب دلائی نیز نگران شوریٰ نے ٹائم مینجمنٹ اور جدول بنانے، وقت
کو ضائع ہونے سے بچانے اور تعلیمی و تنظیمی اعتبار سے تربیت کی۔
جامعات المدینہ للبنات کی معلمات و طالبات کی مدنی مذاکرہ سننے و دیکھنے کی
کارکردگی
امیرِ اَہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے علم و حکمت سے بھر پور ملفوظات سے آراستہ ہفتہ وار سلسلہ مدنی مذاکرہ جسے مدنی چینل پر براہ راست دکھایا
جاتا ہے ۔ اس ہفتے 20جمادی الاخریٰ1441ھ کی شب براہ راست دکھائے جانے والے مدنی
مذاکرے کو ملک و بیرون ملک کے جامعات المدینہ للبنات میں تقریباً 18 ہزار223
معلمات و طالبات نے سننے اور دیکھنے کی سعادت حاصل کی۔
ٹیسٹ مجلس کی جانب سےپاک و اوورسیز،
شعبہ جات میں معاون مفتشات کی تربیت
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام10فروری2020ء سے ٹیسٹ
مجلس کی جانب سےپاک و اوورسیز، شعبہ جات میں معاون مفتشات کی تربیت کا سلسلہ جاری ہے۔ 12فروری2020ءکو نگران عالمی مجلس مشاورت نے بذریعۂ
اسکائپ ان اسلامی بہنوں کے درمیان ”احساس ذمہ داری“ کے موضوع پرسنّتوں بھرا بیان کیا اور ٹیسٹ مجلس
سے تربیت حاصل کرنے کے بعد اس شعبے کا حق
ادا کیا جائےاس حوالے سے اسلامی بہنوں کی تربیت فرمائی ۔
اسلامی بہنوں کی مجلس جامعات المدینہ للبنات کے
تحت 13فروری2020ء بروز جمعرات پاک میں مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا
اجلاس ہوا جس میں جامعات المدینہ للبنات کی نگران اسلامی بہن نے اراکین پاک مشاورت اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبہ جات کے آئندہ کاموں کے اہداف طے کئے۔
ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد
فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی
نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش
بھی کی جاتی ہے۔ پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ” فیضان جمعہ“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب
دلائی۔
مجلس جامعات المدینہ للبنات ملک و بیرون ملک کی 189621(ایک لاکھ اناسی ہزار چھ سواکیس)اسلامی
بہنوں نے رسالہ” فیضان جمعہ“ پڑھنے اور سننے کی سعادت حاصل کی۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ للبنات کے
تحت 12 فروری2020ء بروز بدھ راولپنڈی کے جامعۃ المدینہ میں سنّتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں طالبات
اور معلمات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوت اسلامی رکن عالمی مجلس
مشاورت اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں
کو تنظیمی مدنی کاموں میں حصہ لینے اور شارٹ کورس فیضان زکٰوۃ کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوتِ اسلامی کی مجلس جامعات المدینہ
للبنات کے تحت اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ 13 فروری
2020ء کوکراچی ریجن کی جامعات المدینہ
للبنات دورہ حدیث کی طالبات کے تقریری ڈیمو
امتحانات کا آغازپانچ مقامات (جامعۃ المدینہ للبنات فیض
مکہ، گلزار عطار، فیضان انبیاء، بہار بغداد ، قطب مدینہ )میں ہوگاجس میں 348طالبات شرکت فرمائیں گی۔
الحمد للہ عزوجل!
• جنوری2020
میں 21163 معلمات و طالبات عاملات مدنی
انعامات بنیں۔
• 13165معلمات و طالبات نے رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کیا۔
• 9757معلمات و طالبات نے یوم قفل مدینہ منایا۔
• 4205
معلمات و طالبات نے ہفتہ وار مدنی دورہ میں شرکت کی۔
• 7277
معلمات و طالبات نے ماہانہ تربیتی حلقہ میں
شرکت کی۔
• 20152
معلمات و طالبات نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی۔
• 16768
معلمات و طالبات نے گھر درس دینے اور سننے
کی ترکیب بنائی۔
شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ
سنّت علامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے علم و حکمت سے بھر پور ملفوظات سے آراستہ ہفتہ وار سلسلہ مدنی مذاکرہ جسے مدنی چینل پر براہ راست دکھایا
جاتا ہے۔
اس ہفتے
13جمادی الاخریٰ1441ھ کی شب براہ راست دکھائے جانے والے مدنی مذاکرے کو ملک و بیرون
ملک کے جامعات المدینہ للبنات میں تقریبا 19049 معلمات و طالبات نے سننے اور دیکھنے
کی سعادت حاصل کی۔
اس
ہفتہ کا رسالہ یتیم کسے کہتے ہیں؟ پڑھنے، سننے اور انفرادی کوشش کے ذریعے سے مطالعے کی کارکردگی مجلس جامعات
المدینہ للبنات ملک و بیرون ملک کی 192774(ایک لاکھ بانوے ہزار سات سو چہتر)رہی۔
29جنوری
بروز بدھ جامعات المدینہ للبنات ملک و بیرونِ ملک امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کی ہمشیرہ کے لئے ایصال ثواب اجتماع بسلسلہ (سوئم) کا سلسلہ کیا گیا۔
28جنوری
بروز منگل کو جامعات المدینہ للبنات ملک و بیرون ملک میں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کی ہمشیرہ محترمہ کے ایصالِ ثواب کے سلسلے میں قرآن خوانی اور
فاتحہ خوانی کا سلسلہ ہوا۔ واضح رہے کہ 28 جنوری کو امیرِا ہلِ سنت کی ہمشیرہ کا انتقال ہوگیا تھا۔