ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔ پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ” فیضان جمعہ“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

مجلس جامعات المدینہ للبنات ملک و بیرون ملک کی 189621(ایک لاکھ اناسی ہزار چھ سواکیس)اسلامی بہنوں نے رسالہ” فیضان جمعہ“ پڑھنے اور سننے کی سعادت حاصل کی۔