21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 18 فروری 2020ء بروز منگل نگران
شوریٰ مولانا عمران عطاری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے بذریعۂ
مدنی چینل جامعات المدینہ کے طلبۂ کرام و طالبات کے درمیان سنتوں بھرا بیان کیا۔ یہ
بیان پاکستان، ہند، موزمبیق، ماریشس کی جامعات المدینہ للبنات میں بھی سنا گیا۔ دورانِ بیان امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کا صوتی پیغام بھی چلایا گیا جس میں امیر اہلِ سنت
دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جامعات المدینہ للبنات کی طالبات کو مدنی کاموں کی دھومیں مچانے کی ترغیب دلائی نیز نگران شوریٰ نے ٹائم مینجمنٹ اور جدول بنانے، وقت
کو ضائع ہونے سے بچانے اور تعلیمی و تنظیمی اعتبار سے تربیت کی۔