شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے علم و حکمت سے بھر پور ملفوظات سے آراستہ ہفتہ وار مدنی مذاکرہ جسے مدنی چینل پر براہ راست دکھایا جاتا ہے۔ اس ہفتے 14جمادی الاولی1441ھ کی شب براہ راست دکھائے جانے والے مدنی مذاکرے کو ملک و بیرون ملک کے جامعات المدینہ للبنات میں تقریباً 16180معلمات و طالبات نے سننے اور دیکھنے کی سعادت حاصل کی۔