7 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
کراچی کے علاقے گلشن معمار میں قائم جامعۃ المدینہ گرلز میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ
Fri, 10 May , 2024
184 days ago
دعوتِ اسلامی کے تحت 24 اپریل 2024ء کو کراچی کے علاقے گلشن
معمار میں قائم جامعۃ المدینہ گرلز میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ
لگایا گیا جس میں طالبات ومعلمات سمیت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
حلقے کے دوران دعوتِ اسلامی کے نگرانِ پاکستان
مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے 8 دینی کاموں کے حوالے سے طالبات کی ذہن سازی کرتے ہوئے اُن کی تربیت و
رہنمائی کی جس پر طالبات نے ٹیسٹ پاس
کرنے کے بعد مدرسۃ المدینہ بالغات پڑھانے ، علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں
شرکت کرنے، رسالہ مطالعہ و نیک اعمال رسائل کی کارکردگی جمع کروانے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد بڑھانے کی اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔