15 ربیع الاوّل, 1446 ہجری
لیاقت آباد کراچی کے جامعۃ المدینہ گرلز میں
معلمات کے لئے سنتوں بھرا اجتماع
Sat, 10 Feb , 2024
222 days ago
کراچی کے علاقے لیاقت
آباد میں قائم دعوتِ اسلامی کے جامعۃ المدینہ گرلز میں 18 جنوری 2024ء کو معلمات کے لئے سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کراچی کے مختلف جامعات المدینہ گرلز سے معلمات کی
کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تلاوتِ قراٰن اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم
سے اجتماع کا آغاز کرنے کے بعد دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے ”سراپا ترغیب بن جایئے“ کے موضوع پر بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی
بہنوں کی تربیت و رہنمائی کی۔بعدِ بیان صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا ۔