میر پور خاص کے جامعۃ المدینہ گرلز غوث جیلانی میں طالبات و معلمات کے درمیان میٹ اپ
میر پور خاص میں موجود دعوتِ اسلامی کے جامعۃ
المدینہ گرلز غوث جیلانی میں 18 اپریل 2024ء
کو طالبات اور معلمات کے درمیان ایک میٹ اپ ہوا جس میں نگرانِ پاکستان مجلسِ
مشاورت اسلامی بہن نے اُن کی تربیت کی۔
معلومات کے مطابق نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے ”اسلاف میں قربانی کا
جذبہ “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے
ہوئے دینی کاموں کے حوالے سے ذہن سازی کی جس پر طالبات نے تنظیمی ذمہ داریاں لے کر دینی کام
کرنے کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
بعدِ بیان معلمات و ناظمہ اسلامی بہن کےلئے مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے ”ترقی
کے مدنی پھول“کے موضوع پر گفتگو کی
اور معلمات کو بھی دینی کاموں کی ترغیب دلاتے
ہوئے بتایا کہ دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں ترقی کس طرح کی جا سکتی ہے؟۔
آخر میں معلمات و ناظمہ اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کےشعبہ شارٹ کورس کے تحت مختلف کورسز کروانے کی نیتیں پیش کی جبکہ جامعۃ
المدینہ گرلز کے اسٹاف اور طالبات کی حوصلہ افزائی کے لئے اُن کے
درمیان تحائف تقسیم کئے گئے۔