29 ربیع ُالآخر , 1446 ہجری
فیصل آباد، پنجاب میں جامعۃ المدینہ گرلز کی ناظمات کے درمیان لرننگ
سیشن
Sat, 22 Jun , 2024
132 days ago
پاکستان کے دارالحکومت فیصل آباد، پنجاب میں
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 7 جون 2024ء کو جامعۃ المدینہ
گرلز کی ناظمات کے درمیان ہونے والے لرننگ سیشن میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت آن
لائن شریک ہوئیں۔
لرننگ سیشن کے دوران دعوتِ اسلامی کی نگرانِ
عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ بیان کیا جس میں انہوں نے اللہ پاک اور اس کے پیارے محبوب صلی اللہ علیہ و سلم
کی اطاعت کرنے کی ترغیب دلائی۔
اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے اور اپنی نگران کی اطاعت کرنے کا
ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔