دعوتِ اسلامی کا مقصد دنیا بھر کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنا، انہیں علمِ دین سے روشناس کرنا اورلوگوں کے عقائد و نظریات کی حفاظت کرنا ہے جس کےلئے مختلف شعبہ جات قائم کئے گئے ہیں۔

18 جون 2025ء کو صبح 10:00 تا دوپہر 01:00 بجے تک شعبہ جامعۃالمدینہ گرلز دعوتِ اسلامی کے تحت صوبہ گلگت بلتستان کے شہر گوریکوٹ میں ”ردا پوشی اجتماع“ کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 150 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

تلاوت و نعت سے اجتماع کا آغاز کرنے کے بعد مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے پردے میں موجود اسلامی بہنوں کے درمیان آڈیو لنک کے ذریعے ”علمِ دین کے فضائل“ کے موضوع پر بیان کیا۔

بعدِ بیان وہ خوشگوار لمحہ بھی آیا جب نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے جامعۃالمدینہ گرلز سے درسِ نظامی (عالمہ کورس) مکمل کرنے والی 11 مدنیہ اسلامی بہنوں کی ردا پوشی کی اور اُن کے درمیان اسناد تقسیم کیں۔

آخر میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے طالبات کی تربیت کرتے ہوئے انہیں 8 دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے، پابندی کے ساتھ اجتماعات میں شرکت کرنے اور مدرسۃالمدینہ بالغان میں پڑھانے کی ترغیب دلائی۔