16 مارچ 2022ء بروز بدھ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ پاکستان مشاورت کے ذمہ داران کی تربیت کے سلسلے میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں نگرانِ ڈیپارٹمنٹ سمیت صوبائی ذمہ داراسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس میٹنگ میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اطہر عطاری نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف موضوعات پر کلام کیا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں ترقی کے حوالے سے مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپوٹ:احتشام نوید عطاری سیکورٹی آفس، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پاکستان کے شہر ڈیڑہ اسماعیل خان میں قائم  مدنی مرکز فیضان مدینہ میں سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ کے ڈویژن اور ڈسٹرک ذمہ داراسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مختلف ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں نگران ِڈیپارٹمنٹ محمد عادل عطاری نے مدنی مراکز کے حفاظتی اقدمات کا جائزہ لیا اور ماہِ شعبان میں ریسکیو 1122 سیکورٹی سیفٹی ٹرینگ سیشن کے اہداف پر کلام کیا۔

بعدازاں نگرانِ ڈیپارٹمنٹ نے ذمہ داران سے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔(رپورٹ:احتشام نوید عطاری سیکورٹی آفس، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


صوبۂ خیبر پختونخوا کے شہر ایبٹ آباد میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں دعوت اسلامی کےتحت سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ  کےاسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

شعبہ ذمہ دار محمد عادل عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے ملکی حالات کی پیش نظر حفاظتی اقدمات اور مدنی مراکز میں آنے والے عاشقان رسول کی سیکورٹی کے حوالے چند اہم باتیں بتائیں۔بعدازاں حلقے میں شریک اسلامی بھائیوں کو نئے یونیفارم بھی پیش کئے گئے۔(رپورٹ:احتشام نوید عطاری صوبہ پنجاب آفس، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پاکستان کے شہر لاہور میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں سیکورٹی عملے سی سی ٹی وی آپریٹرز کے اسلامی بھائیوں نےشرکت کی۔

نگران ڈیپارٹمنٹ محمد عادل عطاری نے حلقے میں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں احسن انداز میں اپنے کام کو سرانجام دینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

بعدازاں مرحوم سیکورٹی گارڈ محمد منیر عطاری کے لئےایصال ثواب اور دعائے مغفرت کا سلسلہ بھی رہا۔(رپورٹ:احتشام نوید عطاری سیکورٹی آفس، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں پاکستان کے شہر ملتان میں قائم  مدنی مرکز فیضان مدینہ میں سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ڈسٹرک ذمہ داراسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں نگران ِ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ محمد عادل عطاری نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے شعبے کے دینی کاموں کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف طے کئے۔

بعدازاں ذمہ داران نے مدنی مرکز فیضان مدینہ خانیوال اور عطاری بینکوٹ ہال (جس میں ذہنی آزمائش کاکواٹر فائنل منعقد ہوگا) کا وزٹ کیا نیز حفاظتی اقدامات کے حوالے سے اہم امور پر مشاورت کی۔(رپورٹ:احتشام نوید عطاری سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ آفس صوبہ ٔپنجاب ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


راولپنڈی ڈویژن میٹرو پولیٹن ڈسٹرکٹ ٹاون ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران ڈیپارٹمنٹ  محمد عادل عطاری اور صوبائی ذمہ روالپنڈی نے بھی شرکت کی ۔اس مشورہ میں تکنیکی تنظیمی دینی کاموں کی کارکردگی اہداف پر کلام ہوا۔( رپوٹ احتشام نوید عطاری)


گوجرانوالہ فیضان مدینہ میں ڈویژن میٹرو پولیٹن ڈسٹرکٹ ذمہ داران سکیورٹی عملہ کا مدنی مشورہ  ہوا نگران ڈیپارٹمنٹ محمد عادل عطاری نے 12 دینی کاموں کی کارکردگی کے اہداف ، ولنٹیئر اسلامی بھائیوں کی تربیت اور مدنی مراکز کی حفاظتی اقدمات کے حوالے سے تربیت کی۔ ( رپوٹ احتشام نوید عطاری)


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ کے نگران محمد عادل عطاری نے مدنی قافلہ اجتماع کے حوالے سے مدنی مرکز فیضان مدینہ حیدر آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا اور رکن شوریٰ حاجی قاری ایاز عطاری سے ملاقات کی۔

بعد ازاں اراکین زون کے درمیان دینی حلقہ ہوا جس میں نگران شعبہ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ محمد عادل عطاری نے شرکا کی تربیت فرمائی۔ (رپورٹ: احتشام نوید عطاری، شعبہ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ)


پچھلےدنوں سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کےزیرِاہتمام مدنی مرکزفیضانِ مدینہ جوہرٹاؤن لاہورمیں دینی حلقےکاانعقادہوا جس میں سی سی ٹی وی آپریٹر ز،سُپر وائزرز شفٹ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نےشرکت کی۔

اس دینی حلقےمیں نگرانِ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ محمد عادل عطاری نےاسلامی بھائیوں کی تربیت کرتےہوئےڈیوٹی کےدوران ہونےوالی خامیوں اوراُن کےحل کےلئےمدنی پھول دیئےجس پراس دینی حلقےمیں شریک اسلامی بھائیوں نےاچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔(رپورٹ: احتشام نوید عطاری ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلےدنوں سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کےزیرِاہتمام مدنی مرکزفیضانِ مدینہ G11اسلام آبادمیں شعبےکے اسلامی بھائیوں کے درمیان دینی حلقےکاانعقادہواجس میں شعبہ کےذمہ داراسلامی بھائیوں سمیت اہم ذمہ داران نےشرکت کی۔

نگران ڈیپارٹمنٹ محمد عادل عطاری نےشعبےکےدینی کاموں کےحوالےسےاسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کرتےہوئےحوصلہ افزائی۔

بعدازاں نمایاں کارکردگی والےاسلامی بھائیوں کےدرمیان تحائف بھی تقسیم کئےگئے۔(رپورٹ:احتشام نوید عطاری سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ آفس لاہورریجن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں ذمہ داراسلامی بھائیوں نے نگران سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ ابو حامد محمد عادل عطاری کی والدہ کے انتقال پر ان سے تعزیت کی ۔

اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری کی بھی آمد ہوئی جس میں رکنِ شوریٰ نے اُن کی والدہ کا نمازِ جنازہ پڑھایا اور آخر میں مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت کی۔بعدازاں رکنِ شوریٰ نے مرحومہ کے گھر والوں سے تعزیت کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی جس پر انہوں نے اظہار تشکر کیا۔

دوسری جانب رکنِ شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری نے بھی نگرانِ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ پاکستان ابو حامد محمد عادل عطاری سے ان کی والدہ محترمہ کے انتقال پر ان کے گھر جا کر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی،اس دوران نگرانِ شعبہ رابطہ برائے شخصیات حافظ قُربان عطاری سمیت دیگر ذمہ داران موجود تھے۔ (رپورٹ:احتشام نوید عطاری سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ آفس لاہور ریجن ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کی زیرِ نگرانی مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں لاہور ریجن کے اراکین زون سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین رکنِ شوری ونگرانِ لاہور ریجن حاجی یعفور رضا عطاری اوررکنِ شوریٰ حاجی اطہر علی عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے احساس ذمہ داری کا ذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کے 12دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی۔

مزید مدنی مراکز میں حفاظتی اقدامات کے حوالے سے اہم نکات پر گفتگو کی ۔بعدازاں نگرانِ شعبہ سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ ابو حامد محمد عادل عطاری کی والدہ کی صحت یابی کے لئے دعا بھی کروائی گئی۔(رپورٹ: احتشام نوید عطار ی سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ آفس لاہور ریجن ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)