دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن حیدر آباد میں پچھلے دنوں مجلس حفاظتی امور کے تحت ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن، زون  اور کابینہ سطح کے ذمہ داران کی شرکت کی۔رکنِ شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری نے شعبے کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ذمہ داران کی تربیت کی اور شعبے میں مزید بہتری کے متعلق نکات فراہم کئے۔(رپورٹ،محمد ذیشان عطاری،مجلس حفاظتی امور)


دعوتِ  اسلامی کی مجلس حفاظتی امور کے تحت8 اکتوبر2019ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ کاہنہ نو لاہور میں شمالی زون کے ذمّہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں فیضان مدینہ کے بوّاب اسلامی بھائیوں سمیت دیگر ذمّہ داران نے شرکت کی۔ ریجن ذمہ دار نے ”حسنِ اخلاق “ کےحوالے سے شرکا کی تربیت کی اور اپنے مدنی مرکز میں مدنی کام کو مضبوط کرنےاور ہر ماہ کم از کم 3 دن کے قافلے میں خود بھی شرکت کرنے اور دیگر اسلامی بھائیوں کو سفر کروانے کے حوالے سے ذہن دیا۔(رپورٹ،محمد ذیشان عطاری، مجلس حفاظتی امور لاہور ریجن)