دعوت اسلامی کی مجلس سکیورٹی کے تحت  پچھلے دنوں نگران مجلس سکیورٹی محمد عادل عطاری نے فیصل آباد ریجن اوکاڑہ زون پتوکی شہر پولیس اسٹیشن میں S.H.Oسے ملاقات کی اور دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی کاموں سے آگاہ کرتے ہوئے آقا ئے دو جہاں ﷺ دکھیاری امت کی خدمت میں مصروف عمل شعبہ دعوت اسلامی ویلفیئر کے کاموں کے حوالے سے بتایا اور نیکی کی دعوت دیتے ہوئے فیضان مدینہ پتوکی ہفتہ وار اجتماع میں شرکت اور مدنی چینل دیکھنے کی دعوت دی جس پرS.H.O نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کرتے ہوئے امیر اہلسنت اور دعوت اسلامی کے حوالے سے اپنے تاثرات دئیے۔(رپورٹ: محمد علی عطاری)


دعوت اسلامی کی مجلس سکیورٹی کے تحت  پچھلے دنوں نگران مجلس سکیورٹی محمد عادل عطاری نے فیصل آباد ریجن اوکاڑہ زون پتوکی شہر کا دورہ کیا اور سکیورٹی مجلس ذمہ داران رضا کار اسلامی بھائیوں کے درمیان مدنی حلقہ لگایا۔

نگران مجلس نے شرکا کو 12 مدنی کاموں میں شمولیت کے حوالے سے اہم نکات دیئے اور شخصیات سے ملاقاتیں کیں ۔محمد عادل عطاری نے شرکا کو آن لائن کورسز میں داخلہ لینے کا ذہن دیا جس پر حاضرین نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔ (رپورٹ: محمد علی عطاری)


دعوت اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں مدنی حلقہ ہوا جس میں فیضان مدینہ فیصل آباد کے سیکورٹی عملے نے شرکت کی۔ نگران مجلس سکیورٹی محمد عادل عطاری اور نگران زون محمد عرفان عطاری مدنی نے شرکا کی تربیت کی اور مدنی پھول بیان کئے۔ (رپورٹ: محمد عادل عطاری، نگران مجلس سکیورٹی)


دعوت اسلامی کی مجلس سکیورٹی کے تحت  پچھلے دنوں فیضان مدینہ خان پور میں مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں ملتان ریجن خان پور زون سکیورٹی مجلس کے رکن زون اور اراکین کابینہ نے شرکت کی ۔

نگران مجلس سکیورٹی محمد عادل عطاری نے ذمہ داران کی مختلف امور پر تربیت فرماتے ہوئے 12 مدنی کاموں میں شمولیت کے حوالے سے مدنی پھول ارشاد فرمائے ۔

دوسری جانب نگران مجلس سکیورٹی محمد عادل عطاری نے ریجن ذمہ دار سکیورٹی مجلس عبدالرزاق عطاری کے ہمراہ فیضان مدینہ خان پور کا وزٹ کرتے ہوئے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا اور نگران ریجن رکن شوری حاجی اسلم عطاری سے ملاقات و مشاورت کی۔(رپورٹ: محمد نواز عطاری)


دعوت اسلامی کی مجلس سکیورٹی کے تحت پچھلے دنوں نگران مجلس سکیورٹی ابو حامد محمد عادل عطاری نے ریجن ذمہ دار مجلس سکیورٹی کے ساتھ حیدر آباد سندھ میں قائم دعوت اسلامی کا شعبہ مدرستہ المدینہ آئن لائن کا وزٹ کیا اور شعبہ مدرستہ المدینہ آئن لائن کے ذمہ داران سے ملاقات کرتے ہوئے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جبکہ دعوت اسلامی کی دینی خدمات میں خوب بڑھ چڑھ کر اپنا حصہ شامل کرنے کے متعلق مدنی پھول دیئے ۔


عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مجلس سیکورٹی کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کراچی ریجن کے زون اور کابینہ ذمہ داران نے شرکت کی۔نگران مجلس محمد عادل عطاری نے مدنی کاموں میں شمولیت کے حوالے سے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔ نگران مجلس  نے کھال گودام کے حفاظتی اقدمات احسن طریقے سے پورا کرنے اور مدنی عطیات کارکردگی پر شرکا کی حوصلہ افزائی فرمائی۔

بعد ازاں محمد عادل عطاری نے فیضان مدینہ کراچی میں C.C.T.Vروم کا وزٹ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ (رپورٹ: محمد ندیم عطاری، مجلس سیکورٹی)


دعوت اسلامی کی مجلس سیکورٹی کے نگران محمد عادل عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ کراچی کے علاقے کورنگی میں موجود کھال گودام کا وزٹ کیا۔ نگران مجلس نے کھال گودام میں موجود سیکورٹی کے اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی فرمائی۔


دعوت اسلامی کی مجلس سیکورٹی کے نگران محمد عادل عطاری نے مجلس سیکورٹی ایست ملیر کورنگی کے رکن زون محمد ذیشان عطاری کی رہائش گاہ جاکر ان سے عیادت کی۔ نگران مجلس نے انہیں صبر کی تلقین کی اوران کی  جلد صحت یابی کے لئے دعائیں کیں۔


پچھلے دنوں مجلس سیکورٹی کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد مدنی حلقہ ہوا جس میں فیضان مدینہ کے سیکورٹی عملے نے شرکت کی۔ نگران مجلس سیکورٹی محمد عادل عطاری نے ”حسن اخلاق“ کے موضوع مدنی پھول ارشاد فرمائے۔ (رپورٹ:محمد ارسلان عطاری، مجلس سیکورٹی)


دعوت اسلامی کی مجلس سکیورٹی کے تحت  پچھلے دنوں نگران مجلس سکیورٹی محمد عادل عطاری نے شاہ رکن عالم ملتان کے سکیورٹی گارڈ اسلامی بھائیوں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے  کثرت سے درود پاک پڑھنے،ڈیوٹی کے بعد دعوت اسلامی کے 12 مدنی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے اورحسن اخلاق کے حوالے سے تربیت فرمائی۔(رپورٹ: عبدالرزاق عطاری)


دعوت اسلامی کی مجلس سکیورٹی کے تحت  پچھلے دنوں نگران مجلس سکیورٹی محمد عادل عطاری نے ملتان ریجن وہاڑی زون بورے والا کابینہ غلہ منڈی ریجن ذمہ دار اور  رکن زون کے ہمراہ غلہ منڈی میں مختلف شعبے کی شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور مدنی حلقہ لگایا جس میں مدنی چینل دیکھنے کی دعوت دیتے ہوئے دعوت اسلامی کے ساتھ تعاون کرنے اور محرم الحرم میں مدنی قافلے میں سفر کرنے اور کروانے کی نیت کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: محمد افتحار عطاری)


دعوت اسلامی کی مجلس سکیورٹی کے تحت  پچھلے دنوں نگران مجلس سکیورٹی محمد عادل عطاری نے ملتان ریجن وہاڑی زون سکیورٹی مجلس کا مدنی

مشورہ کیا جس میں نگران زون اور نگران کابینہ کی بھی آمد ہوئی ۔

نگران مجلس سکیورٹی محمد عادل عطاری نے مدنی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع ،مدنی مذاکرہ اور ہفتہ وار رسالہ مطالعہ کارکردگی، ماہانہ شعبہ کارکردگی سمیت دیگر مدنی کاموں کے حوالے سے مدنی پھول دیئے ۔ اس موقع پر امیر اہلسنت کے فرمان پر زولفیں رکھنے اور رکھوانے کی ذمہ داران نے نیت کی جبکہ آخر میں ذمہ داران کو اچھی کارکردگی پر نگران مجلس سکیورٹی محمد عادل عطاری نےتحائف پیش کئے ۔(رپورٹ: محمد افتحار عطاری)