دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ لاہور ریجن کے شمالی وجنوبی زون، گوجرانوالہ زون اور حافظ آباد زون کے اراکینِ زون کابینہ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن ونگرانِ لاہور ریجن حاجی یعفور رضا عطاری نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی تربیت کی۔

رکنِ شوریٰ نے احساسِ ذمہ داری ،دینی کاموں میں شرکت اورمدنی مراکزمیں حفاظتی اقدامات کے حوالے سے اہم نکات پر مدنی پھول دیئے۔(رپوٹ: احتشام نوید عطاری،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ کےتحت 2ستمبر2021ءبروزجمعرات پتوکی میں مجلس سیکیورٹی کا مدنی مشورہ ہوا۔اس مشورے میں 4 ستمبر 2021ءکوپیراگون اسکول نزد ریلوے پھاٹک پتوکی میں ہونے والے اجتماعی مدنی مذاکرے کے حوالے سے اہم نکات پر بات ہوئی جس میں شعبہ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ کو انتظامات کی ذمہ داری دی گئی۔(رپوٹ: علی ریاض عطاری مجلس سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن میں لاہور جنوبی شمالی زون سی سی ٹی وی آپریٹرز سکیورٹی عملے کا ٹریننگ سیشن ہوا جس میں نگرانِ ڈیپارٹمنٹ ابو حامد محمد عادل عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے مدنی مراکز میں حفاظتی اقدامات کو مضبوط کرنے اوراخلاقی وتنظیمی حوالے سے رہنمائی کی۔( احتشام نوید عطاری،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری )


دعوت اسلامی کے شعبہ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ ملتان میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ملتان ریجن کے اراکین زون نے شرکت کی۔

نگران شعبہ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ محمد عادل عطاری نے کارکردگی اور تقرری کا جائزہ لیتے ہوئے اور 12 دینی کاموں کے اہداف دیئے۔

محمد عادل عطاری نے تربیتی اجتماع، مدنی قافلے میں سفر کرنے، اہداف اور اخلاقیات پر کلام کیا۔(رپورٹ: محمد عادل عطاری، نگران شعبہ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ)


دعوت اسلامی کے شعبہ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

رکن شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری نے انفرادی عبادت، تقویٰ، پرہیز گاری اور خوفِ خدا کے موضوع پر بیان کیا۔ بعد ازاں رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے شعبے کے مدنی پھول بیان کئے اور اسلامی بھائیوں کو فیضان آن لائن اکیڈمی کے ذریعے مختلف کورسز کرنے کی ترغیب دلائی۔ اراکین شوریٰ کے بعد نگران شعبہ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ محمد عادل عطاری نے اسلامی بھائیوں کو دینی کاموں میں شرکت کا ذہن بھی دیا۔

آخر میں ریسکیو 1122 کے اسٹاف اور دیگر فورسز نے اسلامی بھائیوں کو کسی حادثے میں حفاظتی اقدامات کرنے پر ٹریننگ دی۔ (رپورٹ: محمد عادل عطاری، نگران شعبہ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ)


شعبہ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے ایک سیکورٹی گارڈ اسلامی بھائی کی والدہ رضائے الہٰی سے انتقال کرگئیں۔

اسی سلسلے میں نگران شعبہ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ محمد عادل عطاری نے ان کے گھر جاکر ان سے تعزیت کی اور ایصالِ ثواب کرتے ہوئے مرحومہ کے لئے دعا فرمائی۔

بعد ازاں نگران شعبہ محمد عادل عطاری نے حاجی نصر عطاری کے ہمراہ منڈی واربرٹن میں مختلف مساجد اور اداروں کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے رکن کابینہ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ سے ملاقات کی اور حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا۔ (رپورٹ: محمد عادل عطاری، نگران شعبہ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ)


سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ آفنڈی ٹاؤن حیدر آباد  میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن ذمہ دار اور اراکین زون نے شرکت کی۔

نگران شعبہ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ محمد عادل عطاری نے 12 دینی کاموں کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی۔ بعد ازاں رکن شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری نے شرکا کو اپنے مدنی پھولوں سے نوازا۔ (رپورٹ: محمد عادل عطاری ، نگران شعبہ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ)


دعوت اسلامی کے شعبہ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ کے تحت 4 جولائی 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ کے ریجن ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران شعبہ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ محمد عادل عطاری نے 12 دینی کاموں کی کارکردگی اور رمضان عطیات کی کارکردگی کا جائزہ لیااور ذمہ داران کو تحائف دیئے۔محمد عادل عطاری نے کارکردگی شیڈول کا جائزہ لیا اور اس حوالے اہم نکات بیان کئے۔ مدنی مشورے میں چرمِ قربانی کھال گودام اور مدنی مراکزکی حفاظتی اقدامات، ذمہ داران کی پیشگی عملی شیڈول اور شعبے کے کاموں پر کلام ہوا علاوہ ازیں ہرماہ ہر ریجن میں فیضان نماز کورس کی تاریخ طے ہوئی۔ (رپورٹ: احمد رضا عطاری، سیکورٹی آفس لاہور)


مدنی مرکز فیضان مدینہ آفندی ٹاؤن حیدر آباد میں سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام نگران مجلس سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ ابو حامد محمد عادل عطاری نے مدنی مشورہ لیا جس میں اراکین زون اور اراکین کابینہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مجلس سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ ابو حامد محمد عادل عطاری نے ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے 12 دینی کاموں کا جائزہ لیا ۔ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی۔

رمضان میں عطیات اور اعتکاف میں حفاظتی اقدامات کے حوالے سے مدنی پھول دئیے گئے۔ والنٹیر کی تعداد زیادہ کرنے کے حوالے سے اہداف دیئے گئے۔ اس موقع پر معاون نگران ریجن قاری ایاز عطاری صاحب نے بھی اپنے مدنی پھولوں سے نوازا ۔ ( رپوٹ: محمد ناصر عطاری حیدر آباد ریجن)


دعوتِ اسلامی کے سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام 23 فروری2021 ء بروز منگل ریجن اسلام آباد ، زون راولپنڈی میں اسلام آباد رکن کابینہ سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ عبدالصمد عطاری کی رہائش گاہ پر مدنی حلقہ منعقد ہوا جس میں ریجن زون ذمہ دار اور اراکین کابینہ نے شرکت کی۔

ابو حامد محمد عادل عطاری نگران ڈیپارٹمنٹ سکیورٹی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے 12 دینی کاموں کا جائزہ لیا۔ ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے ، مدنی مذاکرہ دیکھنے، ہر ماہ تین دن کے مدنی قافلہ میں سفر کرنے ، ای رسید نظام اور مدنی عطیات کے حوالے سے اہداف طے ہوئے بڑی رات اجتماعات انتظامات کے حوالے سے کلام ہوا ۔(رپورٹ: محمد عبداللہ عطاری وولنٹیر سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ)


دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکین زون اور اراکین کابینہ نے شرکت کی۔

نگران مجلس سیکورٹی محمد عادل عطاری نے ذمہ داران کی تربیت کی اور 12 دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔مدنی مشورے میں رسالہ ”فیضان رجب“ کامطالعہ کرنے اور Volunteers کی تعداد میں اضافہ کرنے کا اہداف دیا گیا۔(رپورٹ: محمد عادل عطاری، نگران مجلس سیکورٹی)


صوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کے بھائی فرحان غنی کی عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی  کا دورہ کیا۔

نگرانِ مجلس شعبہ رابطہ برائے شخصیات قربان رضا عطاری، نگران مجلس سیکورٹی محمد عادل عطاری اور دیگر ذمہ داران نے انہیں خوش آمدید کہتے ہوئے ملاقات کی۔ قربان رضا عطاری نے انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع اور مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں اپنی نیت کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: احتشام عطاری)