دعوت اسلامی کے شعبہ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

رکن شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری نے انفرادی عبادت، تقویٰ، پرہیز گاری اور خوفِ خدا کے موضوع پر بیان کیا۔ بعد ازاں رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے شعبے کے مدنی پھول بیان کئے اور اسلامی بھائیوں کو فیضان آن لائن اکیڈمی کے ذریعے مختلف کورسز کرنے کی ترغیب دلائی۔ اراکین شوریٰ کے بعد نگران شعبہ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ محمد عادل عطاری نے اسلامی بھائیوں کو دینی کاموں میں شرکت کا ذہن بھی دیا۔

آخر میں ریسکیو 1122 کے اسٹاف اور دیگر فورسز نے اسلامی بھائیوں کو کسی حادثے میں حفاظتی اقدامات کرنے پر ٹریننگ دی۔ (رپورٹ: محمد عادل عطاری، نگران شعبہ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ)