23 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
فیضان مدینہ لاہور میں سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ کے ریجن ذمہ
داران کا مدنی مشورہ
Thu, 8 Jul , 2021
3 years ago
دعوت
اسلامی کے شعبہ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ کے تحت 4 جولائی 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ
جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ کے ریجن ذمہ داران
نے شرکت کی۔
نگران
شعبہ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ محمد عادل عطاری نے 12 دینی کاموں کی کارکردگی اور رمضان
عطیات کی کارکردگی کا جائزہ لیااور ذمہ داران کو تحائف دیئے۔محمد عادل عطاری نے
کارکردگی شیڈول کا جائزہ لیا اور اس حوالے اہم نکات بیان کئے۔ مدنی مشورے میں چرمِ
قربانی کھال گودام اور مدنی مراکزکی حفاظتی اقدامات، ذمہ داران کی پیشگی عملی
شیڈول اور شعبے کے کاموں پر کلام ہوا
علاوہ ازیں ہرماہ ہر ریجن میں فیضان نماز کورس کی تاریخ طے ہوئی۔ (رپورٹ:
احمد رضا عطاری، سیکورٹی آفس لاہور)