27 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے شعبہ سکیورٹی
ڈیپارٹمنٹ کی زیرِ نگرانی مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں لاہور ریجن کے اراکین زون سمیت دیگر ذمہ داران
نے شرکت کی۔
اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین رکنِ
شوری ونگرانِ لاہور ریجن حاجی یعفور رضا عطاری اوررکنِ شوریٰ حاجی اطہر علی عطاری
نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے احساس ذمہ داری کا ذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی
کے 12دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی۔
مزید مدنی مراکز میں حفاظتی اقدامات کے حوالے سے
اہم نکات پر گفتگو کی ۔بعدازاں نگرانِ شعبہ سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ ابو حامد محمد عادل عطاری کی
والدہ کی صحت یابی کے لئے دعا بھی کروائی گئی۔(رپورٹ: احتشام نوید عطار ی سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ آفس لاہور ریجن ،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)