20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت اسلامی
کی مجلس سکیورٹی کے تحت پچھلے دنوں فیضان
مدینہ خان پور میں مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں ملتان ریجن خان پور زون سکیورٹی
مجلس کے رکن زون اور اراکین کابینہ نے شرکت کی ۔
نگران مجلس سکیورٹی
محمد عادل عطاری نے ذمہ داران کی مختلف امور پر تربیت فرماتے ہوئے 12 مدنی
کاموں میں شمولیت کے حوالے سے مدنی پھول ارشاد فرمائے ۔
دوسری جانب
نگران مجلس سکیورٹی محمد عادل عطاری نے ریجن ذمہ دار سکیورٹی مجلس عبدالرزاق عطاری
کے ہمراہ فیضان مدینہ خان پور کا وزٹ کرتے ہوئے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا اور نگران ریجن رکن شوری حاجی اسلم عطاری سے ملاقات
و مشاورت کی۔(رپورٹ: محمد نواز عطاری)