20جولائی
2022ء پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم دعوتِ اسلامی کےمدنی مرکز فیضان مدینہ میں سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی میٹنگ منعقد ہوئی
جس میں شعبے کے متعلقہ رکنِ شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری، نگران شعبہ، صوبائی اور اوورسیز ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس میٹنگ میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبے کی صوبہ وائز کارکردگی مع تقابلی جائزہ (جنوری 2022ء تا جون 2022ء) اور شعبے کی 2026ء کی پلاننگ، سابقہ 12ماہ شعبے کی آمدن و خرچ، شعبے کو خود کفیل بنانے اور آمدن کو بڑھانے کے اقدامات، کے پی آئز، ٹاسک مینجمنٹ، تقرری، فیڈبیک، شعبے کے جائزے اور سابقہ مدنی مشوروں کے مدنی پھولوں کے علاوہ دیگر اہم امور کے بارے میں گفتگو کی۔
نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سکیورٹی ڈپارٹمنٹ کا تعارف کرواتے ہوئے بتایا کہ اس شعبے کے تحت ہزاروں اسلامی بھائی
رضاکارانہ طور پر کام کرتے، ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع ، جلوسِ میلاد، اس کے
علاوہ اراکین شوریٰ کے بیانات کے اجتماعات اور دیگر اہم ایونٹ کے انتظامات کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔
نگرانِ پاکستان مشاورت نے میٹنگ کے دوران فرمایا
ان شاء اللہ عزوجل سکیورٹی ڈپارٹمنٹ کے تحت ہزاروں اسلامی بھائی محرم الحرام میں مدنی قافلوں کے مسافر بنیں گے۔
اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے شعبے کے اسلامی بھائیوں کو اپنے گھروں میں گھریلو صدقہ بکس رکھنے اور 10 محرم الحرام کی
نسبت سے 10،10 عطیات بکس دکانوں پر رکھوانے کے اہداف دیئے۔
مزید نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ذمہ داران کو مختلف
مدنی پھولوں سے نوازا۔آخر میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے نگران پاکستان مشاورت سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)