دینی
کاموں کے سلسلے میں 13
جنوری 2023ء بروز جمعہ جامع مسجد صدیقِ
اکبر جمبر کلاں تحصیل پتوکی میں مدنی
مشورہ ہوا جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مدنی
مشورے میں نگرانِ ڈسٹرکٹ قصور حاجی محمد
نعیم خان عطاری نے عرسِ حضرت صدیقِ اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے
موقع پر مساجد میں محافلِ نعت منعقد کرنے کا ذہن دیا نیز20 جنوری 2023ء کو باب ُالمدینہ کراچی میں ڈسٹرکٹ قصور کے عاشقانِ رسول کی امیرِ اہلِ سنت دامت
برکاتہم العالیہ کی
بارگاہ میں حاضری کے لئے جانے والی ٹرین میں 1 ماہ ،12 دن اور 3 دن کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بھائیوں نے
نیک خیالات کا اظہار کیا۔
اس کے
علاوہ اسلامی بھائیوں کو رجب المرجب 1444سن ہجری کے مدنی مذاکرے دیکھنے اور انہیں سحری اجتماعات منعقد کرنے کی ترغیب دلائی نیز رمضانُ المبارک میں تحصیل پتوکی میں ہونے والے ایک ماہ کے اعتکاف پر بھی مشاورت کا سلسلہ ہوا۔
مزید
آنے والے دنوں میں یوسی نگران کو نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی
محمد شاہد عطاری کے مدنی مشورے میں پھر پور تیاری کے ساتھ شرکت کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ
: علی ریاض عطاری تحصیل ذمہ دار شعبہ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)