11 ربیع ُالآخر , 1447 ہجری
فیضانِ
مدینہ جوہر ٹاؤن میں سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ
Thu, 2 Oct , 2025
2 days ago
صوبائی
دارالحکومت لاہور میں واقع دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن میں
27 ستمبر 2025ء کو سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ
ہوا۔
ڈیپارٹمنٹ
کے متعلق گفتگو کے دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی بغداد رضا عطاری نے 12
دینی کاموں، تقرری، شیڈول اور ٹیلی تھون مہم 2025ء سمیت دیگر کئی اہم نکات پر ذمہ
دار اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کی۔
رکنِ
شوریٰ نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں دینی کاموں میں مزید
بہتری لانے اور اپنے اہداف کو بروقت مکمل کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی
اچھی نیتیں کیں۔ (رپورٹ:
عابد عطاری معاون رکن شوری حاجی بغداد رضا عطاری ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)