باغبان
پورہ کی مارکیٹوں میں تاجران سے ملاقاتیں اور رسائل ریکس رکھنے کا
اہتمام
دعوت اسلامی
کی مجلس تقسیم رسائل کے تحت پچھلے دنوں
لاہور ریجن کے ذمہ دار عمر شکیل عطاری نے لاہور شمالی زون کی میراں حسین
زنجانی کابینہ کے ذمہ دار کے ساتھ باغبان
پورہ کی مارکیٹوں کا دورہ کیا جہاں تاجران سے ملاقاتیں کیں اور ان کو تقسیم رسائل اور رسائل ریکس رکھنے کا ذہن دیا جس پر الحمد اللہ عزوجل ہاتھوں ہاتھ مختلف دوکانوں پر رسائل ریکس رکھے گئے۔(رپورٹ :محمد فاروق
عطاری مجلس تقسیم رسائل پاکستان آفس ذمہ
دار )
دعوت
اسلامی کی مجلس تقسیم رسائل پاکستان
کا 13 جولائی2020ء بروز پیر مکتبۃ المدینہ امین پور بازار میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن ذمہ داران نے شرکت کی۔
نگران مجلس
تقسیم رسائل پاکستان سید محمد حسنین عطاری نے شرکا کو مدنی پھول دیتے ہوئے ،مکتبۃ المدینہ کی سیل بڑھانے ،
ماہنامہ فیضان مدینہ کی سالانہ بکنگ کے حوالے سے دیئےگئے ہدف کو مکمل کرنے، مدنی پیکیج کی
سیل میں اضافہ کرنے اور مدنی کاموں کو کرنے کا ذہن دیا ۔ اس مدنی مشورے میں نگران
مجلس تقسیم رسائل پاکستان سید محمد حسنین عطاری نے ذمہ داران کو صدائے مدینہ، تاجران میں مدنی حلقے اور
انفرادی کوشش کا بھی ذہن دیا، مشورے کے
بعد ریجن ذمہ داران نے زون و کابینہ ذمہ داران کے ساتھ مارکیٹ کا دورہ کیا جہاں تاجران کے درمیان مدنی حلقہ لگایا اور تاجران کو تقسیم رسائل اور ماہنامہ فیضان مدینہ
کی بکنگ کا ذہن دیا۔(رپورٹ:مجلس تقسیم رسائل پاکستان آفس ذمہ دار محمد فاروق
عطاری)
مجلس تقسیم
رسائل پاکستان کے نگران سید محمد حسنین عطاری نے لاہور ریجن کے ذمہ دار عمر شکیل عطاری کے ساتھ پچھلے دنوں شمالی لاہور زون کی واہگہ ٹاون کابینہ میں کابینہ ذمہ دار کے ساتھ شمالی
لاہور کے علاقہ شالمار لنک روڈ ، مغلپورہ، جی ٹی روڈ،سلامت پورہ،ہربنس پورہ، جوڑے
پل، لال پل اور ہجویری سکیم کی مارکیٹوں میں تاجران سے ملاقاتیں
کیں اور انہیں تقسیم رسائل اور مدنی پیکج کے حوالے سے مدنی پھول دیئے جبکہ ہاتھوں ہاتھ رسائل ریکس،مدنی پیکج کی سیل اور ماہنامہ فیضان
مدینہ کی سالانہ بکنگ کی ترکیب بناتے ہوئے کاروبار میں برکت اور کرونا وائرس کی وبا کے خاتمے کے لئے دعاء خیرفرمائی۔(رپورٹ: محمد
فاروق عطاری مجلس تقسیم رسائل پاکستان افس ذمہ دار )
مجلس تقسیم
رسائل لاہور ریجن کا 07 جولائی2020ءمکتبۃ
المدینہ داتا دربار میں مدنی مشورہ
ہوا جس میں ریجن ذمہ دار کے علاوہ زون و
کابینہ ذمہ داران نے شرکت کی۔
نگران مجلس سید محمد حسنین عطاری نے کرونا وائرس
کے حوالے سے احتیاطی تدابیر بیان کرتے ہوئے شرکاء کو مکتبۃ المدینہ کی سیل کو بڑھانے، ماہنامہ فیضان مدینہ کی سالانہ
بکنگ کے اہداف مکمل کرنے ، مدنی پیکج کےسیل
کو بڑھانے کے متعلق اہم نکات پیش کئے جبکہ ذمہ داران کو مدنی کاموں کی ترغیب دلاتے ہوئے صدائے مدینہ
اور انفرادی کوشش کرنے کا ذہن دیا۔
علاقہ گلشن راوی میں
دعوت اسلامی کے تحت لگائے گئے بلڈ دونیشن کیمپ میں تقسیم رسائل کا بستہ
مجلس تقسیم رسائل لاہور ریجن کے ذمہ دار عمر شکیل عطاری نے
پچھلے دنوں لاہور جنوبی زون کی داتا صاحب کابینہ کے علاقہ گلشن راوی میں دعوت اسلامی کے تحت لگائے گئے بلڈ دونیشن کیمپ میں تقسیم رسائل کا بستہ لگا یا اور کیمپ
میں آنے والے ڈونرز میں مدنی پیکج اور امیر اہلسنت کے تحریر کردہ رسائل تقسیم کئے۔( محمد فاروق عطاری مجلس تقسیم رسائل پاکستان آفس ذمہ
دار)
ادامی باغ میں دعوت اسلامی کے تحت لگائے گئے بلڈ دونیشن کیمپ میں تقسیم رسائل کا بستہ
مجلس تقسیم رسائل لاہور ریجن کے شمالی زون کے زون ذمہ دار محمد خرم عطاری نے میراں حسین
زیجانی کابینہ ذمہ دار کے ساتھ پچھلے دنوں بادامی باغ میں دعوت اسلامی کے تحت لگائے گئے بلڈ دونیشن کیمپ میں تقسیم رسائل کا بستہ لگا یا اور کیمپ میں آنے والے ڈونرز میں مدنی پیکج اور امیر اہلسنت کے تحریر کردہ رسائل تقسیم کئے۔ ( محمد فاروق
عطاری مجلس تقسیم رسائل پاکستان آفس ذمہ دار)
مجلس تقسیم رسائل لاہور ریجن کے شمالی زون کی ڈیفنس کابینہ ذمہ دار نے پچھلے دنوں چونگی امر سدھو میں دعوت اسلامی کے تحت لگائے گئے بلڈ دونیشن کیمپ میں تقسیم رسائل کا بستہ لگا یااور کیمپ
میں آنے والے ڈونرز میں مدنی پیکج اور امیر اہلسنت کے تحریر کردہ رسائل تقسیم کئے ۔
( محمد فاروق عطاری مجلس تقسیم رسائل پاکستان آفس ذمہ
دار)
پچھلے دنوں مجلس
تقسیم رسائل لاہور ریجن کے ذمہ دار عمر شکیل عطاری نےشمالی لاہور زون کی میراں حسین زنجانی کابینہ میں کابینہ ذمہ دار کے ساتھ شمالی لاہور کے علاقہ باغبانپورہ کی مارکیٹوں میں تاجران سے ملاقاتیں کی اور
انہیں تقسیم رسائل اور مدنی پیکج کے حوالے
سے مدنی پھول دیئے جبکہ تقسیم رسائل کے حوالے سے شخصیات نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا
بھی اظہار کیا اس موقع پر ذمہ داران دعوت اسلامی نے
کاروبار میں برکت اور کرونا وائرس کی وبا
کے خاتمے کے لئے دعا ئے خیر بھی فرمائی۔(رپورٹ: محمد فاروق عطاری مجلس تقسیم رسائل پاکستان افس ذمہ دار )
پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کی مجلس تقسیم رسائل پاکستان کے نگران سید محمد حسنین عطاری نے فیصل آباد مجلس تقسیم
رسائل کے ریجن ذمہ دار اور زون ذمہ دار کے ساتھ فیصل آباد میں ریلوے روڈ اور نگینہ روڈ کی مارکیٹوں میں تاجران سے ملاقاتیں کیں اور انہیں تقسیم رسائل اور مدنی پیکج کے حوالے سے مدنی پھول دیئے جبکہ کرونا وائرس کی وبا کے خاتمے کے لئے دعا خیر بھی
فرمائی ۔(رپورٹ: محمد فاروق
عطاری مجلس تقسیم رسائل پاکستان آفس ذمہ
دار )
مجلس تقسیم رسائل فیصل آباد ریجن کا 29 جون 2020 ءکو مکتبۃ
المدینہ امین پور بازار میں مدنی مشورہ
ہوا جس میں ریجن ذمہ دار کے علاوہ زون و
کابینہ ذمہ داران نے شرکت کی۔ نگران مجلس سید محمد حسنین عطاری نے شرکاء کو مدنی
پھول دیتے ہوئے مکتبۃ المدینہ کی سیل کو
بڑھانے، مدنی پیکج کی سیل کو بڑھانے،،
ماہنامہ فیضان مدینہ کی سالانہ بکنگ کے ہدف مکمل کرنے کے حوالے سے ذہن دیا اور کرونا وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر بیان
کرتے ہوئے مدنی کاموں کی ترغیب دلائی جبکہ
ذمہ داران کو صدائے مدینہ اور انفرادی کوشش کو بھی بڑھانے کا ذہن دیا ۔
دوسری جانب مجلس تقسیم رسائل لاہور ریجن کے شمالی زون کی کابینہ واہگہ ٹاؤن کے کابینہ ذمہ
دار نے ہڈیارا لاہور میں دعوت اسلامی کے
تحت لگائے گئے بلڈ دونیشن کیمپ میں تقسیم رسائل کا بستہ لگا یا۔ کیمپ میں آنے والے ڈونرز میں مدنی پیکج اور امیر
اہلسنت کے تحریر کردہ رسائل تقسیم کئے۔(محمد فاروق عطاری مجلس تقسیم رسائل پاکستان آفس ذمہ دار)
دعوت اسلامی کی مجلس تقسیم رسائل کے تحت 25جون2020ءبروز جمعرات کو داتا دربار مکتبہ المدینہ میں لاہور شمالی
زون کا مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکین کابینہ و دیگر اسلامی بھائیوں
نے شرکت کی۔مبلغ دعوت اسلامی نے مجلس کی طرف سے دئیے گئے 5 مدنی پھولوں پر کلام
کرتے ہوئے شرکا کو مدنی عطیات زیادہ
بڑھانے، مکتبۃ المدینہ کی سیل کو برھانے،ذمہ داران کی جلد از جلد تقرری مکمل کرنے،
مدنی پیکیج سیل بڑھانے اور ماہنامہ فیضان
مدینہ کی سالانہ بکنگ کے لئے خوب کوشش کرنے کے حوالے سے ذہن دیا۔(رپورٹ:فاروق عطاری،حسنین عطاری مجلس تقسیم
رسائل)