دعوت اسلامی کی مجلس تقسیم رسائل کے تحت 25جون2020ءبروز جمعرات کو داتا دربار مکتبہ المدینہ میں لاہور شمالی زون کا مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکین کابینہ و دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔مبلغ دعوت اسلامی نے مجلس کی طرف سے دئیے گئے 5 مدنی پھولوں پر کلام کرتے ہوئے شرکا کو مدنی عطیات زیادہ بڑھانے، مکتبۃ المدینہ کی سیل کو برھانے،ذمہ داران کی جلد از جلد تقرری مکمل کرنے، مدنی پیکیج سیل بڑھانے اور ماہنامہ فیضان مدینہ کی سالانہ بکنگ کے لئے خوب کوشش کرنے کے حوالے سے ذہن دیا۔(رپورٹ:فاروق عطاری،حسنین عطاری مجلس تقسیم رسائل)