مجلس تقسیم رسائل فیصل آباد ریجن کا 29 جون 2020 ءکو مکتبۃ المدینہ امین پور بازار میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن ذمہ دار کے علاوہ زون و کابینہ ذمہ داران نے شرکت کی۔ نگران مجلس سید محمد حسنین عطاری نے شرکاء کو مدنی پھول دیتے ہوئے مکتبۃ المدینہ کی سیل کو بڑھانے، مدنی پیکج کی سیل کو بڑھانے،، ماہنامہ فیضان مدینہ کی سالانہ بکنگ کے ہدف مکمل کرنے کے حوالے سے ذہن دیا اور کرونا وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر بیان کرتے ہوئے مدنی کاموں کی ترغیب دلائی جبکہ ذمہ داران کو صدائے مدینہ اور انفرادی کوشش کو بھی بڑھانے کا ذہن دیا ۔

دوسری جانب مجلس تقسیم رسائل لاہور ریجن کے شمالی زون کی کابینہ واہگہ ٹاؤن کے کابینہ ذمہ دار نے ہڈیارا لاہور میں دعوت اسلامی کے تحت لگائے گئے بلڈ دونیشن کیمپ میں تقسیم رسائل کا بستہ لگا یا۔ کیمپ میں آنے والے ڈونرز میں مدنی پیکج اور امیر اہلسنت کے تحریر کردہ رسائل تقسیم کئے۔(محمد فاروق عطاری مجلس تقسیم رسائل پاکستان آفس ذمہ دار)