دعوت اسلامی  کی مجلس تقسیم رسائل پاکستان کا 13 جولائی2020ء بروز پیر مکتبۃ المدینہ امین پور بازار میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران مجلس تقسیم رسائل پاکستان سید محمد حسنین عطاری نے شرکا کو مدنی پھول دیتے ہوئے ،مکتبۃ المدینہ کی سیل بڑھانے ، ماہنامہ فیضان مدینہ کی سالانہ بکنگ کے حوالے سے دیئےگئے ہدف کو مکمل کرنے، مدنی پیکیج کی سیل میں اضافہ کرنے اور مدنی کاموں کو کرنے کا ذہن دیا ۔ اس مدنی مشورے میں نگران مجلس تقسیم رسائل پاکستان سید محمد حسنین عطاری نے ذمہ داران کو صدائے مدینہ، تاجران میں مدنی حلقے اور انفرادی کوشش کا بھی ذہن دیا، مشورے کے بعد ریجن ذمہ داران نے زون و کابینہ ذمہ داران کے ساتھ مارکیٹ کا دورہ کیا جہاں تاجران کے درمیان مدنی حلقہ لگایا اور تاجران کو تقسیم رسائل اور ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کا ذہن دیا۔(رپورٹ:مجلس تقسیم رسائل پاکستان آفس ذمہ دار محمد فاروق عطاری)