مجلس تقسیم رسائل  پاکستان کے نگران سید محمد حسنین عطاری نے لاہور ریجن کے ذمہ دار عمر شکیل عطاری کے ساتھ پچھلے دنوں شمالی لاہور زون کی واہگہ ٹاون کابینہ میں کابینہ ذمہ دار کے ساتھ شمالی لاہور کے علاقہ شالمار لنک روڈ ، مغلپورہ، جی ٹی روڈ،سلامت پورہ،ہربنس پورہ، جوڑے پل، لال پل اور ہجویری سکیم کی مارکیٹوں میں تاجران سے ملاقاتیں کیں اور انہیں تقسیم رسائل اور مدنی پیکج کے حوالے سے مدنی پھول دیئے جبکہ ہاتھوں ہاتھ رسائل ریکس،مدنی پیکج کی سیل اور ماہنامہ فیضان مدینہ کی سالانہ بکنگ کی ترکیب بناتے ہوئے کاروبار میں برکت اور کرونا وائرس کی وبا کے خاتمے کے لئے دعاء خیرفرمائی۔(رپورٹ: محمد فاروق عطاری مجلس تقسیم رسائل پاکستان افس ذمہ دار )