28 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ تقسیمِ رسائل
کے تحت فیصل آباد میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا
جس میں ریجن و زون ذمہ داران سمیت اراکینِ
کابینہ نے شرکت کی۔
اس موقع پر نگران ِشعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ
مولانامہروز علی عطاری مدنی نے ذمہ داران
سے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں چند اہم نکات پر کلام کیا۔
بعدازاں نگران ِشعبہ نےوہاں موجود اسلامی بھائیوں کی ماہنامہ فیضان مدینہ کی زیادہ
سے زیادہ بکنگ کروانے اور اس کو عام کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی جس پر ذمہ داران
نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:احمد رضا عطاری آفس اسسٹنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)