25 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ تقسیم رسائل کے تحت اندرون بوہر گیٹ مارکیٹ ملتان میں مختلف شاپس
اور گلشن مارکیٹ کی موبائل مارکیٹ میں سیکھنے
سکھانے کے حلقوں کا سلسلہ ہوا جس میں نگران
شعبہ سید محمد حسنین عطاری نے تاجر اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت دی اور انہیں پانچ وقت نماز باجماعت ادا کرنے کا ذہن دیا۔
اس کے ساتھ ساتھ دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی
کاموں اور تقسیمِ رسائل کرنے اور
کروانے کی ترغیب دلائی نیز مدرسۃ المدینہ وجامعۃ المدینہ کا تعارف بھی کروایا ۔ اس موقع پر شعبہ تقسیم رسائل کے ڈویژن
،سٹی اور ٹاؤن ذمہ دار سمیت دیگر سطح کے اسلامی
بھائی بھی وہاں موجود تھے ۔ (کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)