شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ و ایام قفل مدینہ کی مدنی تحریک کا آغاز فرمایا ۔

اسی سلسلے میں اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام ماہِ نومبر 2020ءکی پہلی پیر شریف کو ادارتی شعبہ دارالمدینہ میں یوم قفل مدینہ و ایام قفل مدینہ منایا گیاجس میں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ!406اسلامی بہنوں نے رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کیا اور362اسلامی بہنوں نے یوم قفل مدینہ منایا جبکہ319اسلامی بہنوں نے ایامِ قفل مدینہ منانے کی سعادت حاصل کی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام 16 اگست 2020ء فیصل آباد ریجن کی فیصل آباد کابینہ کی ڈویژن منصور آبادمیں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران زون فیصل آباد ،رکن ریجن شعبہ تعلیم، زون تا ڈویژن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں شعبہ تعلیم کے مدنی پھول اور ماہانہ کارکردگی فارم سمجھائے گئے ،کارکردگی شیڈول کو بروقت جمع کروانے کا ذہن دیا گیا اور ڈویژن سطح کی تقرریاں مکمل کرنے کا اہداف دئیے گئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ دار المدینہ  کے زیر اہتمام یکم مئی2020ء بروز جمعہ دار المدینہ کی اہم سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں دار المدینہ کی عالمی سطح اور پاکستان سطح ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت پرنسپلز نے شرکت کی۔ عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور سالانہ ڈونیشن کے لئے سرپرست اور شخصیات سے رابطے کرنے اور اس کام کے لئے کوششوں کو تیز کرنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی  کے شعبہ دار المدینہ کے زیر ِ اہتمام14 مارچ2020ء بروز ہفتہ دارالمدینہ کی ایچ اوڈیز اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے مدنی عملے کی اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور اتحاد و اتفاق کے ساتھ گناہوں سے بچ کر دارالمدینہ میں خدمات سرانجام دینے کا ذہن دیا۔ اس موقع پر دار المدینہ میں مزید بہتری لانے کے لئے اہم امور پر مشاورت بھی کی گئی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ دار المدینہ کے تحت  لاڑکانہ کابینہ ميں دارالمدینہ کے اسٹاف کاسات دن پر مشتمل” فیضان اسلام کورس “ کا سلسلہ جاری ہے۔ 12مارچ2020ءبروز جمعرات زون نگران اسلامی بہن نے ”غور و فکر“ کے موضوع پر اصلاحی بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو نئے مقامات پر اجتماع شروع کرنے ، مدرستہ المدینہ بالغات میں پڑھنے اور پڑھانے ، درسِ فيضانِ سنت دینے اور ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ دار المدینہ کے زیر ِ اہتمام11 مارچ2020ء کو کلفٹن کابینہ میں دارالمدینہ کےمدنی عملے کے لئے تربیتی کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں کراچی ریجن نگران اسلامی بہن نے تربیتی کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو علم دین سیکھنے کی اہمیت بیان کرتےہوئے خود بھی فرض علوم سیکھنے اور دیگرلوگوں تک بھی علم دین سیکھانے کا ذہن دیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دعوت اسلامی نےجو ذرائع دئیے ہیں اس کو وقت دیں، دارالمدینہ پڑ ھانے کے بعد کچھ نہ کچھ مدنی کاموں میں حصہ لیں۔اس موقع پر 12 ٹیچرز نے مختلف نیتوں کا اظہار بھی کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ دار المدینہ کے زیر اہتمام27 فروری 2020 ءبروز جمعرات فیصل آباد کے ڈویژن رضا آباد میں قائم  دارالمدینہ رضا کیمپس میں بسلسلۂ رزلٹ ڈے شاندار اور پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں دارالمدینہ میں زیر تعلیم بچوں کے سرپرست اور شخصیات خواتین نے شرکت کی۔ دارالمدینہ کے بچوں نے تلاوت کلام پاک سے اس تقریب کا آغاز اور مختلف مدنی خاکوں کی صورت میں بہت شاندار پرفارمنس دی۔آخر میں فیصل آباد ریجن نگران اسلامی بہن نے پوزیشن لینے والے بچوں میں تحائف اور اسناد تقسیم کئے۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس دار المدینہ کے زیر اہتمام 26 فروری 2020ء بروز بدھ دارالمدینہ زینب مسجد کیمپس فیصل آباد میں پری پرائمری کے رزلٹ کے سلسلے میں  تقریب کاانعقادکیا گیا ۔اس پروقار تقریب میں فیصل آباد ریجن نگران، فیصل آباد زون نگران ،فیصل آباد کابینہ نگران، دارالمدینہ کے مدنی عملے اور دارالمدینہ میں پڑھنے والے بچوں کی سرپرست اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قراٰنِ پاک سے ہوا اور چھوٹے چھوٹے بچوں نے حمدیہ کلام ایک مدنی خاکے کی صورت میں بہت ہی اچھے انداز میں پیش کئے۔ آخر میں بچوں کی حوصلہ افزائی کے لئے اسناد اور تحائف بھی پیش کئے گئے۔


26فروری2020ء کودارالمدینہ سیٹلائیٹ ٹاؤن کیمپس راولپنڈی میری  میں ماہنامہ فیضان مدینہ کی تشہیری پریزنٹیشن کا اہتمام ہوا جس میں دارالمدینہ کے مدنی عملے نے شرکت کی۔ ماہنامہ فیضان مدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مطالعے کے فوائد اور ماہنامہ فیضان مدینہ کے بارے تفصیل سے بتایا نیز ماہنامہ فیضان مدینہ کو پڑھنے اور بکنگ کروانے کی ترغیب دلائی۔ بیان کے اختتام کے بعد اسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ بکنگ بھی کروائی اور کثیر تعداد میں مکتبۃالمدینہ کے اسٹال سے ماہنامہ فیضان مدینہ فروخت بھی ہوئے۔


 دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 10 فروری 2020ء بروز پیردارالمدینہ گلستان کالونی کی Opening اور Admission کے سلسلے میں عیون میرج ہال عزیز فاطمہ روڈ فیصل آباد میں شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں سمیت کثیر شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اس پر وقار تقریب میں دارالمدینہ زینب مسجد کیمپس کے ننھے منے بچوں نے تلاوت قراٰنِ پاک ،نعت شریف ، مدنی خاکے، دارالمدینہ کا Introduction اور مقاصد بیان کئے۔مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ اس موقع پر ریجن نگران اسلامی بہن نے بھی دارالمدینہ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے اعلیٰ تعلیم کے لئے اپنے بچوں کو دار المدینہ داخلے کروانے کی ترغیب دلائی۔ شخصیات نے گلستان کالونی میں دارالمدینہ کے آغاز پر بہت خوشی کا اظہار کیا اور ہاتھوں ہاتھ کئی Admissions بھی ملے۔


27 جنوری کو میانوالی میں انٹرنیشنل سسٹم آف ایجوکیشن (نیو برانچ آف دار المدینہ) کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں مختلف شخصیات (ٹیچرز، مِل اونرز اور اہلِ ثروت) نے شرکت کی۔ شرکاء کی تعداد کم و بیش 400 رہی۔ ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے دار المدینہ اسلامک سکول سسٹم کی اہمیت کے حوالےسے مختلف پوانٹس پر روشنی ڈالی۔ تقریب کے اختتام پر "سوال و جواب کا سیشن" بھی ہوا جس میں شخصیات نے سوالات کئے اور ریجن ذمہ دارہ نے ان کے تسلی بخش جواب دیئے۔ شخصیات نے تاثرات دیتے ہوئے کہا کہ اجتماع میں بہت روحانیت ملی۔ دارالمدینہ کے گولز (goals) ایسے ہیں کہ یہ دورحاضر کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے بچوں کو معاشرے کا ایک اہم فرد بناسکے۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 25جنوری 2020بروز  ہفتہ دار المدینہ لطیف آباد نمبر 9 کیمپس میں کابینہ ذمہ دار اسلامی ہن کے تربیتی اجتماع کی سیٹنگ رہی جس میں ٹیچرز کے درمیان بیان، اسلامی بہنوں سے ملاقات کرتےہوئے انفرادی کوشش بھی کی گئی۔ اسلامی بہنوں نے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور نیکی کی دعوت دینے کی بھی نیتیں پیش کیں ـ