21 شوال المکرم, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے شعبہ دار المدینہ کے زیر اہتمام یکم مئی2020ء بروز جمعہ دار
المدینہ کی اہم سطح کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں دار المدینہ کی عالمی سطح اور پاکستان سطح ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت
پرنسپلز نے شرکت کی۔ عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن اجلاس میں شریک اسلامی
بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور سالانہ ڈونیشن کے لئے
سرپرست اور شخصیات سے رابطے کرنے اور اس کام کے لئے کوششوں کو تیز کرنے کا ذہن
دیا۔