دعوتِ اسلامی کے شعبہ دار المدینہ کے زیر اہتمام27 فروری 2020 ءبروز جمعرات فیصل آباد کے ڈویژن رضا آباد میں قائم  دارالمدینہ رضا کیمپس میں بسلسلۂ رزلٹ ڈے شاندار اور پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں دارالمدینہ میں زیر تعلیم بچوں کے سرپرست اور شخصیات خواتین نے شرکت کی۔ دارالمدینہ کے بچوں نے تلاوت کلام پاک سے اس تقریب کا آغاز اور مختلف مدنی خاکوں کی صورت میں بہت شاندار پرفارمنس دی۔آخر میں فیصل آباد ریجن نگران اسلامی بہن نے پوزیشن لینے والے بچوں میں تحائف اور اسناد تقسیم کئے۔