
27
جنوری کو میانوالی میں انٹرنیشنل سسٹم آف ایجوکیشن (نیو برانچ آف دار المدینہ) کی افتتاحی
تقریب منعقد ہوئی جس میں مختلف شخصیات (ٹیچرز، مِل اونرز اور اہلِ ثروت) نے شرکت کی۔
شرکاء کی تعداد کم و بیش 400 رہی۔ ریجن ذمہ
دار اسلامی بہن نے دار المدینہ اسلامک سکول سسٹم کی اہمیت کے حوالےسے مختلف پوانٹس
پر روشنی ڈالی۔ تقریب کے اختتام پر "سوال و جواب کا سیشن" بھی ہوا جس میں
شخصیات نے سوالات کئے اور ریجن ذمہ دارہ نے ان کے تسلی بخش جواب دیئے۔ شخصیات نے تاثرات
دیتے ہوئے کہا کہ اجتماع میں بہت روحانیت ملی۔ دارالمدینہ کے گولز (goals) ایسے ہیں کہ یہ دورحاضر کے تقاضوں کو پورا کرتے
ہوئے بچوں کو معاشرے کا ایک اہم فرد بناسکے۔
پاکستان
کے شہر حیدرآباد کی کابینہ نگران کا ڈویژن لطیف آباد نمبر9 کے دارالمدینہ کیمپس
میں تربیتی بیان

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 25جنوری 2020بروز
ہفتہ دار المدینہ لطیف آباد نمبر 9 کیمپس میں کابینہ ذمہ دار اسلامی ہن کے تربیتی اجتماع کی سیٹنگ رہی جس میں ٹیچرز کے درمیان بیان، اسلامی
بہنوں سے ملاقات کرتےہوئے انفرادی کوشش بھی
کی گئی۔ اسلامی بہنوں نے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور نیکی کی دعوت دینے
کی بھی نیتیں پیش کیں ـ

دعوتِ اسلامی کی مجلس دارالمدینہ کے تحت گزشتہ دنوں پاکستان کے شہر فیصل
آباد میں قائم دارالمدینہ میلاد کیمپس سے وابستہ اسلامی بہنوں کےلیےدو دن کا تربیتی
کورس بنام’’جنت کا راستہ ‘‘منعقد ہوا جس میں کیمپس کی تمام اسلامی بہنوں
نےشرکت کی۔ مختلف تربیتی سیشنزمیں مبلغۂ اسلامی بہن نےانہیں گناہوں سے بچنے اور نیکیاں
کرنے کے حوالے سے ذہن دیا۔ اسلامی بہنوں نے مدنی انعامات پر عمل کرنے کی اچھی
اچھی نیتیں بھی کیں۔