27 جنوری کو میانوالی میں انٹرنیشنل سسٹم آف ایجوکیشن (نیو برانچ آف دار المدینہ) کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں مختلف شخصیات (ٹیچرز، مِل اونرز اور اہلِ ثروت) نے شرکت کی۔ شرکاء کی تعداد کم و بیش 400 رہی۔ ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے دار المدینہ اسلامک سکول سسٹم کی اہمیت کے حوالےسے مختلف پوانٹس پر روشنی ڈالی۔ تقریب کے اختتام پر "سوال و جواب کا سیشن" بھی ہوا جس میں شخصیات نے سوالات کئے اور ریجن ذمہ دارہ نے ان کے تسلی بخش جواب دیئے۔ شخصیات نے تاثرات دیتے ہوئے کہا کہ اجتماع میں بہت روحانیت ملی۔ دارالمدینہ کے گولز (goals) ایسے ہیں کہ یہ دورحاضر کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے بچوں کو معاشرے کا ایک اہم فرد بناسکے۔