28 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ
اسلامی کے شعبے دار المدینہ کے زیر ِاہتمام گزشتہ دنوں دار المدینہ کورنگی کیمپس میں کلاس نائنتھ(9th)
اور میٹرک کی موجودہ طالبات کی تربیت کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا
جس میں طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
دارالمدینہ کی عالمی مجلس کی رکن اسلامی
بہن نے خوف خدا اور آسان نیکیوں کے موضوع
پر سنتوں بھرا بیان کیا ۔ طالبات کو نیکیاں کرنے کا ذہن دیا جس کے نتیجے میں 46 طالبات نے رُوز صدقہ کرنے،
17 طالبات نے درس نظامی کرنے، 46 طالبات نے مدنی مذاکرہ دیکھنے، 20 طالبات نے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے ،
46 طالبات نے شارٹ کورسسز کرنے ،54 طالبات نے رسالہ کا مطالعہ اور 42 طالبات نے
گھر درس دینے کی نیتیں کیں ۔