دعوتِ اسلامی کے شعبہ دارالمدینہ  کےتحت گزشتہ دنوں کراچی کورنگی دارالمدینہ کیمپس میں تر بیتی اجتماع کاانعقادہوا جس میں کلاس نائن اور میٹرک کی موجودہ طالبات سمیت ٹیچرز نے شرکت کی ۔

عالمی مجلس مشاورت کی رکن اسلامی بہن نے ’’ خوفِ خدا اور آسان نیکیوں ‘‘کے موضوع پر بیان کیا اور طالبات کو نیکیوں بھری زندگی گزارنے کا ذہن دیا جس کے نتیجے میں 46 طالبات نے روزانہ صدقہ کرنے ، 17 طالبات نے درس نظامی کرنے، 46طالبات نے مدنی مذاکرہ دیکھنے، 20 طالبات نے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے ، 46 طالبات نے شارٹ کورسز کرنے ،54 طالبات نے ہفتہ واررسالہ کا مطالعہ کرنے اور 42 طالبات نے گھر درس دینے کی نیتوں کااظہار کیا۔

اسی طرح کراچی آرام باغ کیمپس میں گزشتہ دنوں تربیتی سیشن ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت کی رکن اسلامی بہن نے نویں اور دسویں جماعت کی طالبات کی اخلاقی اور مذہبی تربیت کی۔

طالبات میں فرض علوم کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے نماز کے فرائض و واجبات سیکھنے کاذہن دیا۔